6 عادات اپنائیے ! اپنی عمر بڑھائیے !

ہمارے ہاں خاص طور پر خواتین اپنی صحت کا زیادہ خیال نہیں رکھتی لیکن اس کے باوجود پاکستان میںخواتین کی اوسط عمر مردوں کی نسبت زیادہ ہے، عورتوں کی اوسط عمر 67.9سال جبکہ مردوں کی 64.2سال ہے جبکہ امریکہ میں خواتین کی اوسط عمر 81.2سال ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہاں کا معیار زندگی ہماری نسبت اعلیٰ درجے کا ہے او ر بحیثیت مسلمان ہمارا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور جس لمحے سانس تھمنے پر رضائے الٰہی ہو گی ایک سانس بھی اوپر نہیں لے سکیں گے۔لیکن اس سب کے باوجو د ہم اپنے روزمرہ معمولات میں چند تبدیلیاں لاکر ،کچھ نئی عادتیں اپنا کر اپنی صحت کو بہتر بناسکتے ہیں ۔ اومیگا3-کا استعمال بڑھائیے دنیا بھر میں جاپانی خواتین کی عمر سب سے زیادہ ہوتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا ان کی کھانے پینے کی صحت مند عادات کی وجہ سے ہے۔ان عادات کو جاننے کیلئے گزشتہ برس ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق جاپان کے لو گ سُوشی نامی مچھلی کا بہت ذیادہ استعمال کرتے ہیں جس میں اومیگا3-فیٹی ایسڈ کی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو تمام قسم کی بیماریوں سے انسان کو محفوظ رکھنے میں سود مند ثابت ہوتے ہیں۔ چاکلیٹ کھائیے! اگرچہ کچھ لوگ چاکلیٹ کھانے کو صحت مند عادتوں میں شمار نہیں کرتے تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ہفتے بھر میں اگر چاکلیٹ کو ایک یا دو دفعہ کھایا جائے تو ہارٹ اٹیک کے خدشات میں کمی ہو جاتی ہے۔ خوش رہیے! ایک تحقیق کے مطابق ایسے لوگ جو خوش رہتے ہیں ان کی زندگی ان لوگوں کی نسبت زیادہ لمبی ہوتی ہے جو ہر وقت اداس رہتے ہیں ۔یہ محض خوش خیالی نہیں ہے بلکہ طبّی لحاظ سے ثابت ہو چکا ہے کہ خوش رہنے سے کولیسٹرول کی مقدار ایک حد سے آگے نہیں بڑھتی، سٹریس ہارمون کم رہتے ہیں اور فشار خون بھی قابو میں رہتا ہے۔اس طرح دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کم سے کم ہو جانے کے ساتھ ساتھ انسان دل کی دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ خشک میوہ جات کھائیے ٰایسے لوگ جو خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیںوہ دل کی مختلف بیماریوں، ذیابیطس، کینسر، پھیپھڑوں کے جملہ امراض، اور ہر طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔ایک ریسرچ کے مطابق خشک میوہ جات کھانے والے لوگ نہ کھانے والے لوگوں کی نسبت 20%زیادہ بیماریوںسے محفوظ رہتے ہیں۔ تمباکو نوشی کو خد احافظ کہیے! سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کرنے کی وجوہات کر زیر بحث لایا جائے تو سیکڑوں دلیلیں پیش کی جا تی ہیں اور بعض لوگ ان دلیلوں سے متاثر ہو کر چھوڑ بھی دیتے ہیں لیکن ان کے دماغ میں یہ بات ضرور آتی ہو گی کہ کیا فائدہ چھوڑنے کا اب تو جو بھی منفی اثرات صحت پرمرتب ہونے تھے وہ ہو چکے۔تو ان لوگو ں کیلئے بھی خوشخبری ہے کہ تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے ایسے مردوزن جو 40سال کی عمر سے پہلے سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کر دیتے ہیں ان کی زندگی سگریٹ نوشی نہ چھوڑنے والوں کی نسبت لمبی ہو تی ہے۔ مستقل بیٹھنے کی بجائے کھڑے رہنے میں عافیت جانئیے! اس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں مردوزن کی تمیز کئے بغیر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر گزارتے ہیں۔دفتروں میں کام کرنے والے لوگوں کے معمولات ہی ایسے ہوتے ہیں کہ انہیں گھنٹوں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنا پڑتا ہے۔لیکن ہمارے جسم کیلئے یہ مناسب نہیں ہے۔خاص طور پر خواتین پر کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق وہ خواتین جو 6گھنٹے سے زیادہ ایک ہی جگہ پر بیٹھی رہتی ہیں ان میں کسی بھی بیماری کے باعث مرنے کے امکانات میں 40%اضافہ ہو جاتا ہے۔اگر آپ کی بھی ایسی ہی روٹین ہے تو جلد ہی اپنے اس معمول میں کھڑے ہو کر کام کرنے کی عادت کو اپنائیے۔ ٭…٭…٭

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 256256 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More