سونے کی آنکھیں لیکن کیسے؟

خواتین پرکشش دکھائی دینے کے لیے ہمیشہ سے ہی سونے کے زیورات کا استعمال کرتی آئی ہیں- لیکن ایک بھارتی ڈاکٹر نے اس سونے کو اب آنکھوں کا حصہ بنا دیا ہے جسے آپ آنکھوں کا زیور بھی قرار دے سکتے ہیں-
 

image


بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر چندر شیکھر نے سونے کے غییر معمولی حد تک چھوٹے ذرات کو کنٹیکٹ لینس کا حصہ بنا دیا ہے- اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ڈاکٹر شیکھر ان لینس کو ہیروں سے بھی آراستہ کرتے رہے ہیں-

ڈاکٹر شیکھر کے تیار کردہ ان کنٹیکٹ لینس کی قیمت 15 لاکھ سے 18 لاکھ روپے تک ہے- 24 قیراط سونے سے آراستہ ان کنٹیکٹ لینس کو پہننے والے افراد کی آنکھیں سونے کی پرت کی وجہ سے چمکنا شروع ہوجاتی ہے اور یوں دیکھنے والے ان کی جانب متوجہ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے-
 

image

تاہم ماہرین کی جانب سے پرکشش دکھائی دینے کے اس انوکھے طریقے کو آنکھوں کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا جارہا ہے-امریکی ماہرین کے مطابق لینس کا وزنی ہونا آنکھ کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

It is common to wear gold jewellery to add a little extra glamour to your look, but have you ever considered some bling for your eyes? One doctor has done just that by creating contact lenses infused with nano gold particles.