تصاویر میں قید پراسرار چیزیں

عام طور پر تصاویر کھینچنے کا مقصد منفرد اور دلچسپ لمحات کو ہمیشہ کے لیے یادگار کے طور محفوظ بنانا ہوتا ہے- لیکن دنیا میں چند ایسی تصاویر بھی موجود ہیں جنہوں نے کئی ایسے سوالات کو جنم دیا ہے جن کا جواب کسی پاس موجود نہیں- ان تصاویر میں ایسی پراسرار چیزیں موجود ہیں جن کے بارے میں ماہرین کے پاس کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی کوئی وضاحت موجود نہیں-
 

Cooper Family Falling Body
1950 میں کوپر خاندان نے ایک نیا گھر خریدا اور اس کے ایک کمرے میں یہ تصویر کھینچی- جب یہ تصویر کھینچی گئی تو ہر شے بالکل نارمل تھی- لیکن جب تصویر تیار ہوکر آئی تو اس میں بائیں جانب ایک شخص کا جسم چھت سے الٹا لٹکا دکھائی دیا جو تصویر کا حصہ بن چکا تھا- حیران کن طور پر تصویر کھینچتے وقت اس قسم کی کوئی صورتحال نہیں تھی-

image


Time Traveling Hipster
اس تصویر میں پراسرار کیا ہے؟ یہ بتانے سے قبل آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ تصویر فوٹو شاپ سے قطعاً تیار نہیں کی گئی- یہ تصویر 1941 میں کھینچی گئی اور ماضی کی اس تصویر میں موجود افراد میں پیچھے کی جانب کھڑا ایک شخص آج کے دور کے جدید لباس میں ملبوس ہے اور سن گلاسز لگائے ہوئے ہے- اس کے علاوہ اس پراسرار شخص کے ہاتھ میں جدید کیمرے ملتی جلتی شے بھی موجود ہے-

image


Hessdalen Lights
ان وضاحت طلب روشنیوں کا نظارہ ناروے کے آسمان پر دیکھا گیا- 80 کی دہائی یہ منظر ہفتے میں 15 سے 20 بار دکھائی دیتا تھا لیکن آہستہ آہستہ اس میں کمی واقع ہونے لگی اور اب یہ سال میں صرف 15 سے 20 بار دکھائی دیتا ہے- ماہرین نے کئی نظریات پیش کیے جیسے ہیڈ لائٹس٬ میراج٬ طیارے یا خلائی مخلوق وغیرہ- لیکن آج تک اس کی درست حقیقت کوئی بھی واضح نہیں کرسکا-

image


Hook Island Sea Monster
یہ پراسرار مخلوق ہک نامی جزیرے کے اسٹون ہیون نامی سمندر میں دیکھی گئی اور اس کی لمبائی تقریباً 80 فٹ تھی- جس شخص نے اس کی تصویر کھینچی اس کا خیال تھا کہ یہ مردہ ہے کیونکہ یہ حرکت نہیں کر رہی تھی- تاہم اس آدمی کا کہنا ہے کہ “ جیسے ہی میں اس کے قریب پہنچا تو اس مخلوق نے یکدم اپنا منہ کھولا اور تیرتی ہوئی دور نکل گئی“ -

image


Solway Firth Spaceman
1964 میں ایک شخص نے پہاڑیوں پر اپنی بیٹی کی تصاویر کھینچیں- جب یہ تصاویر تیار ہوکر آئیں تو وہ شخص یہ دیکھ کر چونک گیا کہ ایک تصویر میں اس کی بیٹی کے عقب میں ایک خلاباز موجود ہے- اس شخص کا کہنا ہے کہ تصاویر کھینچتے وقت میں نے ایسی کسی شخص کو نہیں دیکھا- اور دوسری جانب کوڈک نے اس تصویر کے اصلی ہونے کی تصدیق بھی کی ہے-

image


Black Knight
یہ ایک ایسی پراسرار شے ہے جس کی تصویر 1960 میں خلا میں بھیجی جانے والی سب سے پہلی سیٹیلائٹ نے کھینچی- ماہرین یہ تو نہیں بتا سکے کہ یہ کیا ہے لیکن ان کا اتنا ضرور کہنا ہے کہ یہ پراسرار  شے گزشتہ 13 ہزار سال سے زمین کے گرد چکر لگا رہی ہے-

image


Freddy Jackson
فریڈی جیکسن ایک ائیر مکینک تھا اور وہ اس تصویر کے کھینچے جانے سے دو دن قبل حادثے کا شکار ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا- یہ تصویر اس کی آخری رسومات کے دوران کھینچی گئی- 1919 میں کھینچی جانے والی اس تصویر میں جس شخص کو واضح کیا گیا ہے اس کے عقب میں ایک اور چہرہ دیکھا جاسکتا ہے- فریڈی کے کئی دوستوں نے اس چہرے کو فریڈی کے ہی طور پر شناخت کیا ہے جو کہ آخری قطار کے بھی پیچھے کھڑا تھا-

image

Skunk Ape
سال 2000 میں فلوریڈا کی ایک خاتون نے بےدم بندر سے ملتی جلتی ایک مخلوق کی دو تصاویر کھینچی- انہوں نے یہ تصاویر اپنے گھر کے پچھلے حصے میں کھینچی جہاں وہ سیب توڑنے کی کوشش میں مصروف تھیں- اس دوران انہیں یہ پراسرار چیز دکھائی دی- تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بندر ہے لیکن وضاحت کسی کے پاس نہیں-

image

Edna Cintron
11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کے جنوبی ٹاور کے درمیانی خلا یا سوراخ میں کھڑی ایک خاتون مدد چاہ رہی ہے- اس خاتون کو اس کے فیملی ممبرز نے شناخت کرلیا- سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ اس ابتدائی حادثے میں بچ کیسے گئی جس میں سب کچھ تباہ ہوگیا تھا اور پھر وہ اس مقام پر کھڑی کیسے ہوئی کیونکہ یہ جگہ انتہائی گرم ہونی چاہیے تھی- کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس عورت کی اندر موجودگی کسی قسم کی دھوکے بازی کی علامت ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

These are some of the most mysterious things ever captured on camera. Can you figure out what is really going on in the photos? Like The Cooper Family bought a new house and decided to take a picture of themselves in it. Everthing appeared normal until they developed the picture and there appeared to be a body falling from the ceiling in the left hand side of the picture that they did not see at the time the photo was taken.