امریکہ پاکستان کی جاسوسی کر رہا ہے

روس کی سافٹ وئیر کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارہ کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیوز کے ذریعے پاکستان کی جاسوسی کر رہا ہے- سافٹ وئیر کمپنی کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارہ کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیوز میں جاسوسی پروگرام انِسٹال کررہا ہے اور یہ ہارڈ ڈرائیوز پاکستان میں بھی پائی گئی ہیں۔
 

image


روس کے اینٹی وائرس سافٹ وئیر کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان سمیت دنیا کے 30 ممالک میں ایسی کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیوز ملی ہیں جن میں جاسوسی کے پروگرامز انسٹال کئے گئے ہیں۔

روس کی ایک اعلیٰ سیکیورٹی فرم کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ جاسوسی کے پروگرام کمپیوٹر آلات میں اس حدد تک بیٹھ جاتے ہیں کہ ہارڈ ڈسک بدلنے ، اینٹی وائرس چلانے ، یا سارا پروگرام از سرنو ڈالنے کے باجود بھی اس میں سے ڈیلیٹ نہیں ہوتے اور کمپیوٹر دوبارہ اسٹارٹ ہوتے ہی کاروائی کا آغاز کردیتے ہیں۔

روسی ادارے کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق یہ ہارڈ ڈرائیوز روس، پاکستان ،افغانستان، چین، مالی، شام، یمن اور الجیریا میں پائی گئی ہیں اور انٹرنیٹ کے ذریعے امریکی جاسوسی کا اولین نشانہ ایران ، روس ، پاکستان ، چین اور افغانستان ہیں-
 

image

سیکورٹی فرم کے مطابق جاسوسی کے یہ طریقے اتنے طاقتور ہیں کہ سیکیورٹی اور اینٹی وائرس سافٹ ویئر بھی کمپیوٹر کو ان سے بچانے میں ناکام ہیں۔

ادارے کی جانب سے اس منصوبے کو شروع کرنے والے ملک کا نام نہیں بتایا گیا تاہم یہ واضح کیا کہ جاسوسی کے یہ پروگرام،امریکی ادارہ این ایس اے کے بنائے گئے ایک کمپیوٹر وارم سے قریب ہے ۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The National Security Agency has figured out how to hide spying software deep within hard drives, allowing them to monitor and eavesdrop on the majority of the world's computers - even when they are not connected to the internet.