تمباکو نوشی اندازوں سے کئی زیادہ خطرناک

اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ تمباکو نوشی کے صحت پر بدترین اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن یہ اثرات کس حد تک خطرناک ہوتے ہیں اس بات سے لوگوں کی بڑی اکثریت ناواقف ہے- اور یہ حقیقت ہے کہ ماہرین تمباکو نوشی کو اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک اور مہلک قرار دیتے ہیں-
 

image


ماہرین کی جانب سے اس حقیقت کا انکشاف امریکا میں کی جانے والی ایک نئی طبی تحقیق کے دوران کیا گیا ہے-

یہ تحقیق امریکن کینسر سوسائٹی کے ماہرین نے کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کی عادت سے انسان کو 21 قسم کے امراض مبتلا ہوسکتا ہے اور ان میں سے 12 اقسام مختلف کینسر کی ہیں۔

ماہرین نے تحقیق کے لیے گزشتہ 10 برسوں میں 10 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا مشاہدہ کیا اور اس جائزے کے یہ نتائج سامنے آئے کہ تمباکو نوشی انسان کو پھیپھڑوں، منہ کے کینسر، دل کے دورے، پھیپھڑے کے شدید امراض اور فالج وغیرہ میں مبتلا کرسکتی ہے۔

اس تحقیق میں تمباکو نوشی کی عادت کی وجہ سے پیدا ہونے والے دل اور پھیپھڑوں کے چند ایسے امراض بھی سامنے آئے جن کے بارے میں پہلے کوئی نہیں جانتا تھا-
 

image

تمباکو نوشی کی وجہ سے پیدا ہونے والے دیگر خطرناک امراض میں زخموں کا انفکیشنز، گردوں کے امراض، نظام تنفس، دوران خوں میں کمی سے آنتوں کے امراض کے شامل ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

The U.S. surgeon general lists 21 deadly diseases that are caused by smoking. Now, a study in this week's New England Journal of Medicine points to more than a dozen other diseases that apparently add to the tobacco death toll.