لوگوں کی خوش قسمتی مگرمچھ کو لے ڈوبی

بنگلہ دیش کا ایک سو سالہ مگرمچھ بہت زیادہ کھانا کھانے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا- یہ مگرمچھ بنگلہ دیش میں واقع بزرگ کے مزار پر پایا جاتا تھا-

یہ مزار بزرگ خان جہان علی کا ہے جہاں آنے والے عقیدت مند اس مگرمچھ کی تواضع مرغیوں اور بکریوں سے کیا کرتے تھے-
 

image


مزار پر آنے والے افراد کا ماننا ہے کہ اس مگرمچھ کو کھانا کھلانا خوشحالی اور خوش قسمتی کا سبب بنتا ہے-

اسی لیے جب معاشی حالات بدترین ہوئے تو زیادہ سے زیادہ عقیدت مندوں نے مگرمچھ کو مرغیاں کھلائیں اور یہی نہیں بلکہ مگرمچھ کو خوراک کے لیے بکریاں تک دی گئیں-

لیکن زیادہ کھانا کھانے کے سبب مگرمچھ موٹاپے کا شکار ہو گیا اور بیمار رہنے لگا اور انہی بدترین حالات کی وجہ سے مگرمچھ کی موت واقع ہوئی-
 

image

مگرمچھ کی دیکھ بھال کرنے والے محمد سرور کا کہنا ہے کہ تالاب چار مگرمچھ موجود تھے لیکن وہ بھی زیادہ کھانا کھانے کے باعث موت کا شکار بن گئے-
YOU MAY ALSO LIKE:

An obese 100-year-old crocodile has died from overfeeding after worshippers repeatedly threw it sacrificial chickens for good luck. Visitors to the Hazrat Khan Jahan Ali Shrine in Sadar Upazila of Bagerhat district in south-western Bangladesh believe that feeding the crocodile would guarantee them good fortune.