رشوت

میرے ہاتھ میں ایک کتاب ہےمیٹرک پاس کرنے والے ہر پاکستانی مسلمان کیلئے اس کتاب کا پڑھنا لازمی ہے۔یعنی میٹرک تک پڑھنے والے ہر پاکستانی مسلمان نے اسے ضرور پڑھا ہے۔

اس کتاب کا نام ہے ’’ اسلامیات (لازمی)‘‘۔

اس میں ایک حدیث درج ہے:

" الراشی وا لمرتشی کلا ھما فی النار "

اس کتاب میں اس حدیث کی معنی بھی ہے اور تشریح بھی ہے۔

معنی تو یوں ہے :

’’ رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں آگ میں ہے۔‘‘

اور تشریح میں قوم کی چلن کا ذکر ہے کہجب کسی قوم میں عدل و انصاف ختم ہو جاتا ہے ‘ لوگوں کے جائز حقوق جائز طریقے سے نہیں ملتے‘ جائز حقوق کی راہ میں ظالم اہلکاروں کے ناجائز مطالبات حائل ہوجائیں تو رشوت کا بازار گرم ہوتا ہے اور کسی قوم کی یہ حالت اس کے معاشرتی بگاڑ اور ظلم کی ایک نہایت خراب صورت ہے۔ ایسے معاشرے میں امن و سکون بھلا کیسے قائم رہ سکتاہے۔

اسی لئے ’’ رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں ہی کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ وہ جہنم کی آگ کا ایندھن ہیں۔‘‘اب اس حدیث کوسرکاری ‘ نیم سرکاری یا پرائیویٹ ‘ کسی بھی ادارے میں کام کرنےوالا ہر ملازم نے پڑھی ہے کیونکہ انکی کم از کم تعلیم میٹرک ہے اور سب نے اسلامیات کا لازمی پرچہ پاس کیا ہواہے۔ پھر بھی آج بیشتر اداروں میں رشوت کا بازار گرم ہے‘ رشوت لئے بغیر زیادہ تر ملازم لوگوں کے جائز کام بھی نہیں کرتے جس کام کی انہیں تنخواہ ملتی ہے۔

لیکن وہ کہتے ہیں :

" اب صرفتنخواہ میں گزارہ کہاں؟ "

یا کچھ یوں کہتے ہیں :

"اب رشوت لئے بغیر گزارہ کہاں؟ "

جی ہاں

"اب رشوت لئے بغیر گزارہ کہاں؟"

لیکن

رشوت لیکر جہنم میں جانا گوارا ہے ۔۔۔۔

اصل میں ہم لوگوں نے جہنم کو بس دنیا کی سردی گرمی جیسا سمجھ رکھا ہے۔

آج رشوت لیتے ہوئے کچھ پتہ نہیں چلتا کہ راشی کس آگ کو ہاتھ لگا رہاہے ۔

اگر رشوت کی بجائے کسی کو آگ کا انگارا تھمایا جائے تو کیا وہ پکڑے گا؟

لیکن رشوت کی آگ کو نہ وہ پکڑ تا ہے بلکہ خود اپنے ہاتھوں سے زیبِ تن بھی کرتا ہے ‘ اپنے منھ اور پیٹ میں بھی ڈالتا ہے اور اپنے اہل و عیال کو بھی اسکی لپیٹ میں لیتا ہے۔

جبکہ اسے معلوم بھی ہے کہ رشوت جہنم کی آگ ہے

اور

جہنم کی آگ ہماری دنیاوی آگ سے ستر گنا زیادہ گرم ہے۔
Muhammad Ajmal Khan
About the Author: Muhammad Ajmal Khan Read More Articles by Muhammad Ajmal Khan: 95 Articles with 61764 views اللہ کا یہ بندہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی محبت میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی باتوں کو اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سیکھنا‘ سمجھنا‘ عم.. View More