موت کی وادی٬ ایسے حقائق جن سے آپ واقف نہیں

امریکہ میں واقع موت کی وادی کے نام سے مقبول نیشنل پارک اپنے حرکت کرتے پراسرار پتھروں کی وجہ سے تو دنیا بھر میں مقبول ہے ہی لیکن اس کے علاوہ بھی یہ چند دلچسپ حقائق کا مالک ہے- یہ نیشنل پارک انتہائی گرم اور بالکل بنجر مقام ہے- تاہم اس سب کے باوجود ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس مقام کا رخ کرتی ہے-
 

image
موت کی وادی نامی اس نیشنل پارک میں لوگوں کی سہولیات کے لیے 5 ہوٹل موجود ہے لیکن لوگوں کی ایک بڑی اکثریت اس مقام پر کیمپ لگا کر رہنے کو ترجیح دیتی ہے اور یہاں تک رسائی کے لیے اپنی تیار کردہ گاڑیوں کا استعمال کرتی ہے-
 
image
یہ نیشنل پارک انتہائی خشک نیشنل پارک ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ یہاں کسی قسم کا کوئی جانور موجود نہیں ہوگا- لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ یہاں 35 سے زائد اقسام کے جانور پائے جاتے ہیں جن میں چھپکلیاں٬ سانپ اور بھیڑیں بھی شامل ہیں-
 
image
یہ مقام سطح سمندر سے 36 میٹر ( 282 فٹ ) گہرائی میں واقع ہے- اور امریکہ میں کوئی دوسری قدرتی وادی ایسی نہیں ہے جو اتنی گہرائی میں واقع ہو-
 
image
موت کی وادی کی زمین پر ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ 50 ہزار افراد کیمپ لگا کر ٹھہر سکتے ہیں-
 
image
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس مقام پر کبھی قابلِ ذکر بارش نہیں ہوئی- یہاں تک کہ 1929 کے دوران بالکل نہیں ہوئی جبکہ 1931 سے 1934 تک جو بارش ریکارڈ کی گئی وہ صرف 064. انچ بنتی ہے-
 
image
موسم گرما کے ان مہینوں میں جب گرمی انتہا کو ہوتی ہے یہاں کا درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے- یہ عرصہ جون سے لے کر ستمبر تک کا ہوتا ہے-
 
image
خشکی کے باوجود اس مقام پر پودوں کی 900 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جو کہ صحراؤں میں موجود نباتات پر تحقیق کرنے والے ماہرین کے لیے ایک بہترین سہولت ہے-
 
image
اس مقام کو قومی یادگار کا درجہ 11 فروری 1933 کو اس وقت کے صدر Herbert Hoover نے دیا تھا-
 
image
3.4 ملین ایکڑ کے رقبے پر پھیلی اس وادی کو دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں جو کہ یہاں موجود جنگلی حیات اور قدرتی نظاروں سے محظوظ ہوتے ہیں- سب سے زیادہ سیاح سال 2001 میں آئے جن کی تعداد 1.1 ملین سے بھی زائد تھی-
 

image

اس نیشنل پارک کی سرحدیں کیلیفورنیا اور نویڈا کے علاقوں سے ملحق ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Death Valley Facts are plentiful because of the long and diverse history. Once you travel to this destination, you will understand why it is so popular and intriguing. The top 10 interesting Death Valley Facts are listed above: