بیوی نے وہ کیا جو شوہر کبھی نہیں بھولے گا

چین میں روایتی طور پر گھر کا ذمہ دار مرد اپنی تمام تنخواہ اپنی بیوی کے ہاتھ پر رکھ دیتا ہے جس کا کام گھر تمام اخراجات کو ایک نظم و ضبط کے تحت چلانا ہوتا ہے-

لیکن چین کے مشرقی صوبے Zhejiang کے شہر Hangzhou کا رہائشی Yul Pan نامی یہ سالہ شخص ان چینی شوہروں میں سے نکلا جو اپنی ماہانہ تنخواہ کا کچھ حصہ اپنی عیاشیوں کے لیے ایک خفیہ جیب میں چھپا لیتے ہیں- لیکن بدقسمتی سے Pan پکڑا گیا جس پر اسے ایسی سزا ملی کہ شاید ہی وہ دوبارہ ایسی حرکت کرنے کا بھی سوچے-
 

image


34 سالہ Pan اس وقت پکڑا گیا جب وہ اپنی کچھ رقم ٹراؤزر میں ہی بھول گیا اور یہ رقم دھلائی کے وقت Pan کی بیوی کے ہاتھ آگئی-

جس کے بعد Pan کی بیوی نے سے اسے گھر سے نکال دیا اور یہ شرط رکھی کہ وہ جب تک اپنی اس حرکت کی دل سے معافی نہیں مانگ لیتا اسے گھر میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا-

باہر نکالے جانے کے بعد چینی شخص نے اپنی شرٹ اتاری اور گلے میں وہ بورڈ لٹکا لیا جو کہ اس کی بیوی نے اسے نکالتے وقت دیا تھا- اور فلیٹ کے سامنے ہی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگنا شروع کردی جسے دیکھ کر پڑوسیوں کو بھی اس شخص کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا بخوبی اندازہ ہوگیا جبکہ چینی شخص کے اردگرد ایک ہجوم بھی جمع ہوگیا-

بیوی کی جانب سے دیے گئے بورڈ پر تحریر تھا “ میری اچھی بیوی میں جانتا ہوں کہ میں نے غلطی کی ہے لیکن میں مستقبل میں اپنی تمام تنخواہ تمہارے ہاتھ پر رکھوں گا“-
 

image

بالآخر چینی شخص کے ہینڈ اسپیکر پر بار بار معافی مانگنے اور شرمندگی ظاہر کرنے پر اسے گھر میں واپسی کی اجازت مل گئی-
YOU MAY ALSO LIKE:

An apologetic husband was made to kneel outside partially naked with a sign round his neck after pocketing some of his wages instead of giving them all to his wife. In China, the man traditionally hands over his entire wage packet each month to the wife, who usually manages the family's financial affairs.