انعام ربانی قسط دوم

میرے رب کی ہزار ہا نعمتیں ہیں کس کس نعمت کا شکر ادا کریں ۔فقط پھلوں ہی پر غور کریں تو عقل حیران رہ جاتی ہے ''انار''آم کو پھلوں کا بادشاہ کہاجاتاہے!!مگرقدرت نے''تاج''کاحقدار''انار''کوٹھہرایاہے!!اگر مطالعہ کریں تو معلوم ہوتاہے کہ س پھل کو اصل وطن ''ایران''ہے!!فارسی میں انارکو انارہے کہاجاتاہے جبکہ عربی میں ''رمان''اورانگریزی میں Pomegranate کہتے ہیں۔قرآن مجید میں انارکاذکر مختلف مقامات پرآیاہے !! انارکو جنت کا میوہ قرار دیاگیاہے !!بلکہ محاوروں میں بھی اس پھل کا ذکر ملتا''ایک اناراورسوبیمار''!!یہ مثال اس قیمتی پھل کیلئے بالکل موافق ہے!!یونکہ اس جنتی پھل کی خوبیاں ہیں ہی ایسی!!انارواقعی ایک بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے ۔ انار میں فولاد اور ہائیڈ رو کلورک ایسڈ موجود ہوتے ہیں ۔ انار کھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے ۔ انار میں وٹامن اے ' وٹامن بی ' کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ انار میں موجود نمک کا تیزاب معدے کو طاقت دیتا ہے اور غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ انار دل کو طاقت دیتا ہے اور جسم میں صاف خون پیدا کرتا ہے ۔ انار ورم جگر ،یرقان، تلی کے امراض ،گرم ،کھانسی ،سینے میں درد ،بھوک میں کمی ،ٹائیفائیڈ کے لئے مفید ادویاتی اور قدرتی غذا ہے ۔ انار کے رس میں شہد کا اضافہ کیا جائے تو بڑھاپے میں کمی ہوتی ہے انار کے ایک پاؤ جوس میں دو چپاتیوں کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے ۔ معدے کی کمزوری کے لئے انار مفید پھل ہے ۔ چنانچہ یہ مقوی معدہ جگر کے علاوہ مقوی سینہ ہے ۔ انار پھیپھڑوں سے بلغم نکال کر طاقت دیتا ہے ۔ اس میں وٹامن سی ، فاسفورس ،سوڈیم ،کیلشیم ،سلفر، آئرن جیسے اجزاء بھی وافر پائے جاتے ہیں ۔ یہ مختلف امراض کے بعد کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس طرح ایک اعلیٰ ٹانک ہے ۔ خون کی کمی ،بلڈ پریشر،بواسیر اور ہڈیوں کے درد میں انار کو آیورویدک ،ایلوپیتھی اور طب یونانی میں مفید تسلیم کیا گیا ہے ۔ انار کا پھل دل و دماغ کو اس حد تک فرحت اور تازگی دیتا ہے۔ انار کے چھلکے کے بھی فوائد ہیں ۔ چنانچہ انار ایک مفید پھل ہے جس کے طب میں بے پناہ فوائد ہیں ۔ انار کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے ۔

اللہ تعالیٰ نے انار کو دلکش رنگوں سے نوازا ہے اور یہ نہایت خوش ذائقہ اور رسیلا پھل ہے۔عام طور پر اس کی تین قسمیں دستیاب ہیں،قندھاری ،بیدانہ اور خالص انار۔عربی میں انار کو رمان حلو اور فارسی میں انار شیریں کہتے ہیں۔انار خون کی پیدائش میں بے حد معاون ہے ۔جگر اور قلب کی کمزوری دور کرنے کے لیے انار کا بکثرت استعمال بے حد فوائد کا حامل ہے ۔معدے کی گرمی کو دور کرنے کے لیے انار میخوش (کھٹا میٹھا) اور ترش انار بہت مفید ہے۔ اس کے خشک چھلکوں کو بھی مختلف فوائد کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

خصوصاً حاملہ خواتین کے لئے تو یہ ایک نعمت ہے، جو دوران حمل فولاد کی کمی، متلی، قے، بدہضمی کی کیفیت اور مٹی کھانے کی عادت کو دور کرتا ہے۔

اس کے درخت کی چھال، پھول، پھل کا چھلکا اور یہاں تک کہ پتیاں بھی مفید ہیں، پرانی کھانسی میں بھی سفوف استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔ انار کے پھولوں کے جوشاندے میں تھوڑی سی پھٹکری ملا کر اس سے غرارے کرنا گلے کی خرابی کا بہترین علاج ہے، انار کے درخت کی چھال کے جوشاندے سے کلیاں کرنا منہ اور مسوڑھوں کے زخم کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس کی چھال کا گاڑھا جوشاندہ پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لئے انتہائی موثر ہے۔

یہاں ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ ہماری بیان کردہ ہر بات حتمی ہو یہ ضروری نہیں ۔ہم نے اپنے مطالعہ اور مشاہدہ بنیاد پر ایک نعمت کے طور پر اس کو ذکر کیاہے ۔مریض افراد اگر استعمال کریں تو معالج سے مشاورت ضرور کرلیں ۔
DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 380 Articles with 538282 views i am scholar.serve the humainbeing... View More