دنیا کے سرد ترین مقام کی حیرت انگیز تصاویر

روس کے علاقے Oymyakon میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں کو دنیا کا آباد سرد ترین مقام ہونے کا اعزاز حاصل ہے- Yakutsk نامی یہ گاؤں آرکٹک سرکل کے جنوب میں 280 میل کے فاصلے پر واقع ہے- یہ سرد علاقہ انتہائی خوبصورت ہے لیکن یہاں رہنا یا پھر صرف کچھ وقت گزارنے کی غرض سے جانا انتہائی دیدہ دلیری کا کام ہے- حال ہی میں نیوزی لینڈ کے ایک فوٹوگرافر Amos Chapple نے اس مقام کا دورہ کیا اور یہاں 5 ہفتوں کا وقت گزارا- انہوں نے اس مقام کی حیرت انگیز تصاویر کھینچی جنہیں دیکھ کر آپ ضرور چونک جائیں گے-
 

image
یہ گاؤں شمالی روس کے Sakha نامی خطے کا درالالحکومت ہے اور اس گاؤں کی آبادی 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے-
 
image
چیپل کے مطابق یہاں کے رہائشی دوستانہ رویے کے حامل ہوتے ہیں اور منفرد لباس زیب تن کیے ہوتے ہیں-
 
image
ہیروں کی بہترین تجارت ہی اس مقام کی ترقی یافتہ معیشت کا سبب سے ہے-
 
image
اس علاقے کے پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے ہوتے ہیں جبکہ ان پمپس پر کام کرنے والے ورکر دو ہفتے ڈیوٹی پر جبکہ دو ہفتے چھٹی پر ہوتے ہیں-
 
image
یہ سرد ترین گاؤں انتہائی خوبصورت ہے لیکن اس کے تلخ درجہ حرارت کی وجہ سے سیاح اس سے دور بھاگتے ہیں-
 
image
موسمِ سرما یہاں کے باشندوں کے لیے انتہائی مشکل ہوتا ہے اور وہ 20 منٹ سے زیادہ اپنے گھر سے باہر نہیں گزار سکتے-
 
image
گاؤں کے باشندے اگر اس جما دینے والی سردی سے بچنا اور زندہ رہنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں-
 
image
اس سرد ترین مقام کو پورے سال ہی درجہ حرارت میں ہونے والی شدید تبدیلیوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے-
 
image
یہاں کا درجہ حرارت جولائی میں اوسطاً 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر جنوری میں منفی 38.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے-
 

image

یہاں کے رہائشی اپنی گاڑیاں گرمائش پہچانے والے سسٹم سے آراستہ گیراج میں رکھتے ہیں اور وہاں ان گاڑیوں کو کمبل سے ڈھک کر رکھا جاتا ہے-
 

image

یہاں بیٹریوں کو لپیٹ کر رکھا جاتا ہے تاکہ انہیں سردی سے بچایا جاسکے-
 

image

اس مقام کے اکثر رہائشی سردی سے محفوظ رہنے کے لیے موٹی کھال کے کوٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ ان کوٹ مختلف تہوں کی صورت میں پہنا جاتا ہے-
 

image

اس گاؤں میں تھوڑی سے بے احتیاطی آپ کو موت کے منہ میں لے جاسکتی ہے اور یہاں کی سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ جسم کے اعضاﺀ تک ماؤف ہوجاتے ہیں-
 

VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Humans are resilient, hard-working creatures. And there's perhaps nowhere where that's more evident than in the tiny village of Oymyakon, Russia, regarded by most at the coldest permanently inhabited place on earth.