چند وجوہات٬ دنیا انسانی اندازوں سے زیادہ خوفناک

دنیا بھر میں فطرت اپنی تمام تر رعنائیوں اور خوبصورتیوں کے ساتھ جلوہ گر ہے لیکن اسی دنیا میں فطرت کے چند خوفناک مظاہر بھی ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں اور یہ انسانی اندازوں سے بھی کہیں زیادہ خوفناک واقع ہوئے ہیں- ہم بات کر رہے ہیں دنیا میں موجود چند ایسے جانوروں کی انسانوں کے لیے مہلک ثابت ہوتے ہیں- اور یہ جانور اپنی منفرد اور خطرناک خصوصیات کی مدد سے کسی کو بھی آسانی سے اپنا شکار بنا سکتے ہیں- ان چند مہلک ترین جانوروں کا شمار ان وجوہات میں کیا جاتا ہے جو دنیا کو خوفناک بناتی ہیں اور وہ بھی اتنا زیادہ کہ جس کا ایک عام انسان تصور بھی نہیں کر سکتا-
 

image
افریقہ میں Hippos کی وجہ سے اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اگر افریقہ ہی میں شیر٬ ہاتھی٬ چیتے٬ بھینسوں کے شکار ہونے والے افراد کی تعداد کو آپس ملا بھی دیا جائے تو بھی کم ہے-
 
image
زمین پر ہر ایک انسان کے لیے 200 ملین کیڑے موجود ہیں-
 
image
دیوقامت وائٹ شارک سمندر میں 3 میل سے بھی دور سے خون کی بو سونگھ سکتی ہے-
 
image
سنگ چھپکلیوں کی چند اقسام ایسی ہیں جو اپنے دفاع کے لیے آنکھوں سے خون پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں-
 
image
بھارت کے دریائے گنگا میں ایسے کچھوے پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم اپنی غذا بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
 
image
دنیا بھر کے شہری علاقوں کو سب سے زیادہ پریشانی چوہوں کی بےپناہ آبادی کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن ایران اور تہران میں تو ایسے دیوقامت چوہے پائے جاتے ہیں جن کا وزن 11 پونڈ تک بڑھ سکتا ہے-
 
image
golden poison dart نامی اس مینڈک کا زہر 10 بالغ افراد کو قتل کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے-
 
image
یہ ایک ایسا سانپ ہے جو اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہوا میں 330 فٹ کی بلندی تک جاسکتا ہے- اس کے علاوہ اڑنے کے دوران ہی اپنی سمت بھی تبدیل کرسکتا ہے-
 
image
برفانی چیتا اپنی صرف ایک چھلانگ میں 50 فٹ کی دوری تک جاسکتا ہے-
 

image

گولڈن چیل اپنے شکار پر 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی تیزی کے ساتھ جھپٹتی ہے-
 

image

Vampire چمگاڈر سو فیصد حقیقت ہیں اور یہ خون میں ہی رہتے ہیں-
 

image

ایک بھیڑیا صرف ایک مرتبہ میں 20 پونڈ تک گوشت کھا سکتا ہے-
 

image

کوبرا سانپ اتنا خوفناک جانور ہے کہ اس کا ایک دفعہ کاٹنے کا زہر 20 افراد کو قتل کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے-
 

image

مگرمچھ درختوں پر بھی چڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

Nature can be a beautiful thing to observe. The majesty of seeing a caterpillar emerge from its cocoon as a graceful butterfly, for instance. These facts we recently uncovered, however, are pretty much the opposite of beautiful. Each of these animals found in the wild are hiding disgusting, terrifying, or down right spooky secrets.