دبئی ائیرپورٹ نے برطانیہ کا اعزاز چھین لیا

بات چاہے کاروباری سفر کی ہو یا سیاحتی سفر کی٬ زیادہ تر صاحبِ حیثیت افراد کا رخ ائیرپورٹ کی جانب ہوتا ہے- آج کے دور میں ائیرپورٹ کی اہمیت سے کسی صورت بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہاں صرف قومی پروازوں ہی کی نہیں بلکہ بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت بھی جاری رہتی ہے اور یہ ائیر پورٹ سالانہ لاکھوں مسافروں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں--
 

image


حال میں دنیا کے سب سے زیادہ مصروف ترین ائیرپورٹ ہونے کا اعزاز دبئی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو حاصل ہوگیا ہے-

اس سے قبل دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا اعزاز برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے پاس تھا۔

متحدہ عرب امارات کے مطابق 2014 میں دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سات کروڑ اور پانچ لاکھ مسافر آئے جبکہ ہیتھرو پر 6 کروڑ اسّی لاکھ مسافر آئے۔

دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔

دوسری جانب ہیتھرو ائیرپورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ “ ہیتھرو ایئر پورٹ کئی سالوں سے مسافروں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔“
 

image

“ برطانیہ نے پچھلے 350 سالوں سے دنیا کے سب سے بڑے بندرگاہ اور ہوائی اڈا ہونے کا فائدہ اٹھایا ہے۔ لیکن ہیتھرو پر مزید گنجائش نہ ہونے کے باعث ہمارے پاس اب یہ اعزاز نہیں رہا ہے۔“

دبئی ایئرپورٹس پر 2014 میں مسافروں کی تعداد میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Dubai International has taken over from Heathrow as the world's busiest international airport in terms of yearly passenger numbers.The United Arab Emirates airport said it had just under 70.5 million passengers through in 2014, compared with around 68.1 million for Heathrow.