اپنے حصے کا کام

میں اکثر سوچتی تھی آخر حج پہ لاکھوں لوگ دعائیں کرتے ھیں روتے ھیں گڑگڑاتے ھیں ۔۔۔دنیا میں کہیں نہ کہیں نماز کا وقت ھوتا ھے ھر وقت لوگ سجدے میں ھوتے ھیں اللہ کے سامنے ھاتھ پھیلاتے ھیں پھر ھماری دعائیں کیوں نہیں سنی جاتیں آج ایک لطیفہ پڑھا تو سمجھ آیا ایک آدمی روز دعا کرتا ھے اےاللہ میری لاٹری نکل جائے دس سال بعد ایک فرشتہ آتا ھے ھاتھ جوڑ کر کہتا ھے اللہ کے لیے بھائ لاٹری بھر لے ۔۔

ھمارا بھی یہی حال ھے ھم اپنے حصے کا کام نہیں کرتے بس دعا کر کے سمجھتے ھیں سب کام اللہ کرے گا ھر کام اس پہ چھوڑ کر خود اپنے حال میں مست رھتے ھیں حیلہ کرو تو اللہ وسیلہ بناتا ھے-

ھم اسلام کی ترقی کے لیے دعا کرتے ھیں مگر وہ کام نہیں کرتے جن سے دنیا میں ترقی کر سکتے ھیں -

عالمِ اسلام کے اتحاد کی دعا کرتے ھیں مگر دل میں ایک مسلمان کے دل میں دوسرے کے لیے کینہ بھرا ھوتا ھے -

ھم امن کے لیے دعا کرتے ھیں مگر اپنے ھی گھر جلاتے اپنے ھی لوگوں کی موت کا سبب بنتے ھیں -

حالات کی تبدیلی کی دعا کرتے ھیں -

کیا دعا سے پہلے ھم اپنے حصے کا کام کرتے ھیں ؟؟

یہ نہ ھو فرشتوں کی فوج اترے اور ھاتھ جوڑ کر سب مسلمانوں سے کہے اللہ کے لیے اپنے حصے کا کام تو کر لو اللہ تو تمہاری دعائیں قبول کرنے کے لیے کب سے بے چین ھے-
sadia saher
About the Author: sadia saher Read More Articles by sadia saher: 41 Articles with 32920 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.