والدین کو چند مفید ٹپس ضرور اپنانی چاہئیں

بچوں کی پرورش دنیا کا سب سے مشکل کام ہے- پرورش کے دوران والدین کو متعدد چھوٹے چھوٹے مسائل کا سامنا رہتا ہے مثلاً کبھی بچہ سوئچ بورڈ سے کھیلتے ہوئے کرنٹ کا شکار ہوا تو کبھی انگلیاں دروازے یا دراز میں آگئیں- لیکن ان پریشانیوں سے بچاؤ بھی کوئی مشکل کام نہیں- اس کے لیے آپ کو صرف چند آسان اور مفید ٹوٹکوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا-
 

image
بچوں کا درازوں میں تانک جھانک کرنا یا پھر ان میں انگلیاں پھنسا دینا ایک عام سی بات ہے لیکن اس کا حل بھی انتہائی آسان ہے- صرف ایک لمبے اسکیل کے ذریعے آپ اس مسئلے سے جان چھڑا سکتے ہیں-
 
image
ایسے سوئچ بورڈ جو فرش سے زیادہ بلندی پر نہیں ہوتے اکثر بچے ان سے کھیلنے کے دوران کرنٹ کا شکار بن جاتے ہیں- آپ کو چاہیے کہ ان بورڈز پر فرسٹ ایڈ پلاسٹر (سنی پلاسٹر) لگادیں کیونکہ یہ سوئچ بورڈ کو خراب بھی نہیں کرتا ہے اور جب چاہیں اتارا بھی جاسکتا ہے-
 
image
اکثر مائیں یہ بھول جاتی ہیں کہ انہوں نے بچے کو دوائی دینے کا آغاز کس دن سے کیا تھا یا کتنی خوراکیں دی جاچکی ہیں- اس کا آسان سا حل یہ ہے کہ دوائی کی بوتل پر دنوں کا ایک چارٹ بنا دیا جائے اور جو خوراک دی جاتی رہے یاد دہانی کے طور پر خالی باکس میں نشان لگایا جاتا رہے-
 
image
بچوں کے کپ مقناطیس کے ساتھ منسلک کر کے فریج پر ہی چپکائے جاسکتے ہیں اس طرح بچہ جب چاہے پانی پینے کے لیے کسی کو تنگ کیے بغیر اپنا کپ حاصل کرسکتا ہے-
 
image
دورانِ سفر بچوں کو گاڑی میں کھانے کے لیے چیزیں دینا کافی مشکل ہوتا ہے لیکن ایک چھوٹی سی ٹوکری آپ کی یہ مشکل آسان کرسکتی ہے- ٹوکری میں تمام چیزیں ایک ترتیب سے رکھ کر آپ بچے کو کھانے کے لیے دے سکتے ہیں-
 
image
اکثر بچے بجلی کے سوئچ سے کھیلنے کے بہت شوقین ہوتے ہیں- ایسے بچوں کی روک تھام کے لیے زیرِ نظر تصویر میں دکھایا جانے والا طریقہ سب سے بہتر ہے- اس طرح سوئچ آپ کے زیرِ استعمال بھی رہے گا اور بچوں کی دلچسپی بھی ختم ہوجائے گی-
 
image
بچوں کو مارکیٹ لے جائے بغیر بھی ان کے پاؤں کے سائز کے جوتے خریدنا ممکن ہے- اس کے لیے آپ بچے کے پاؤں کے سائز کی حقیقی ڈرائنگ بنا لیں اور مارکیٹ سے اسی سائز کا جوتا خرید لیں- یوں آپ بغیر دباؤ میں آئے آسانی سے باقی شاپنگ بھی کرسکتے ہیں-
 
image
ایسے خاندان جن کے بچوں کی عمروں کے درمیان زیادہ فرق نہیں ہوتا اور وہ کپڑے بھی ایک جیسے خریدتے ہیں انہیں بعد میں کپڑے پہچاننے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ کونسا لباس کس بچے کا ہے- اس کا آسان سا حل یہ ہے کہ لباس کے سائز ٹیگ پر مارک کردیا جائے تاکہ شناخت آسان ہوجائے-
 
image
دہی کو فریزر میں منجمد کر کے اس کی آئس پاپ بنائی جاسکتی اور یہ بچوں کی ایک پسندیدہ غذا بھی بن جاتی ہے جبکہ اس کے صرف فوائد ہیں کوئی نقصان نہیں-
 
image
جوتے رکھنے والے بیگ میں بچوں کے لیگو برکس کو ایک ترتیب کے ساتھ محفوظ رکھا جاسکتا ہے-

   

YOU MAY ALSO LIKE:

Raising kids is the hardest job in the world. Here are some tips that will make parenting easier and bring a smile to your children’s faces. Enjoy and don’t forget to take notes!