مریم نواز نے اپنے بچے اسکول سے نکال لیے

آج جہاں ایک جانب موسم سرما اور دہشت گردی کے خطرات کے باعث دی جانے والی طویل تعطیلات کے بعد بچوں کی اسکول حاضری کا پہلا دن ہے وہیں دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا-
 

image


مریم نواز نے یہ کہہ کر اپنے بجوں کو اسکول سے نکال لیا ہے کہ ان کی فیملی کو شدید خطرات لاحق اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچوں کی وجہ سے دوسرے بچوں کی بھی جان کو خطرات کا سامنا کرنا پڑے-

مریم نواز کے ٹوئثر پر شائع کیے جانے والے پیغام کے مطابق وہ اپنے بچوں کو اب گھر پر ہی پڑھائیں گی اور اسکول نہیں بھیجیں گی-
 

image

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ “ بچوں کو لندن میں پڑھانے کی خبریں بےبنیاد ہیں اور وہ پاکستان میں ہی رہیں گے- وہ خوفزدہ ہو کر پاکستان چھوڑ کر جانے والوں میں سے نہیں ہیں“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Maryam Nawaz, daughter of Prime Minister Nawaz Sharif, on Saturday clarified that she was not sending her 10-year-old daughter to London due to the worsening security situation in Pakistan.