انڈونیشیا: لاپتہ طیارہ اور آخری گفتگو

سال 2014 فضائی حادثوں کے حوالے سے ایک بدترین سال ثابت ہوا اور گزشتہ روز بھی انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والی نجی ایئرلائن ایئر ایشیاء کا ایک طیارہ لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش تاحال جاری ہے-
 

image


ایئرایشیا کی پرواز QZ8501 عملے سمیت 162 سوار تھے جس میں سے 155 انڈونیشن شہری اور چھ غیرملکی تھے-

موصولہ رپورٹس کے مطابق آخری بار جب پائلٹ نے رابطہ کیا تو اس وقت کسی بھی قسم کے خدشات کا اظہار نہیں کیا گیا- پائلٹ کی جانب سے یہ آخری رابطہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 13 منٹ پر کیا گیا-

حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے اس صرف یہ پیغام دیا تھا کہ موسم خراب ہے اور وہ طیارے کو بچانے کے لیے اس کا رخ 34 ہزار فٹ کی بلندی پر بائیں جانب موڑنا چاہتا ہے-
 

image

پائلٹ کے آخری الفاظ کی ادائیگی تک طیارہ انڈونیشن ائیر ٹریفک کے کنٹرول سے رابطے میں تھا اور اس
کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

AirAsia says air traffic controllers lost contact with the aircraft at 7:24 a.m. Sunday Singapore time (6:24 a.m. in Indonesia). The missing plane, flying from the Indonesian city of Surabaya to Singapore, went missing as it flew over the Java Sea between the islands of Belitung and Borneo -- a heavily traveled shipping channel with shallow waters, according to Indonesian authorities, who are leading the search and rescue operations.