ملائیشیا کا گمشدہ طیارہ امریکا نے تباہ کیا

ملائشیا کی سرکاری فضائی کمپنی کے گمشدہ مسافر طیارے کے بارے میں سامنے آنے والے ایک اور دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ جہاز کو امریکا نے تباہ کیا۔ ملائیشین ائیر لائن کی تباہی سے متعلق نیا دعویٰ فضائی  کمپنی Proteus Airlines کے سابق چیف ایگزیکٹو مارک ڈگین نے کیا ہے۔
 

image


انہوں نےاپنی تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ ملائیشین طیارے کو امریکی نیوی نے بحر ہند میں جزیرہ ڈیگوگارشیا کے قریب تباہ کیا۔

ان کے بقول جہاز کو بیس کے قریب نیچی پرواز کرتے دیکھ کر امریکی نیوی کو یہ غلط فہمی ہوئی کہ طیارے کو دہشتگردوں نے ہائی جیک کرلیا ہے اور اسے 9/11 طرز کے کسی حملے میں استعمال کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے پرواز کو تباہ کردیا گیا۔

انہوں نے طیارے کے ریڈار سے غائب ہونے اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے طیارے کو ٹارگٹ کیے جانے کے بعد عملے نے آگ لگنے کے باعث تمام برقی آلات بند کردیئے ہوں۔
 

image

انہوں نے انکشاف کیا کہ جہاز کی گمشدگی سے متعلق تحقیقات کرنے پر انہیں امریکی خفیہ اداروں نے متنبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ 9 ماہ قبل کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا ملائیشیا ائیر لائن کا جہاز پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا تھا، طیارے میں 239 افراد سوار تھے، جن میں سے بیشتر چینی باشندے تھے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A former airline boss and writer claims the U.S. downed Malaysia Airlines flight MH370 because the military feared it had been taken over by hackers and was about to be used in a 9/11-style attack.