* USB DRIVE کو BOOTABLE بنانے کا طریقہ *

اسلام و علیکم دوستو ! آپ کی خدمت میں ایک اور Article کے ساتھ حاظر ہوں، آج ہم سکھیں گے کے USB Drive کو کیسے Bootable بنایا جا سکتا ہے۔

bootable USB drive کو عام طور پر windows installation کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اسکے علاوہ اس عمل سے hardware error اور issues کو detect کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس سے ایک تو آپ کو نئی windows CD خریدنا نہیں پڑتی اور دوسرا windows installation کی وجہ سے آپ کو گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑتا ہے۔ اس عمل سے فائدہ اُٹھانے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنی usb flash drive کو bootable بنانا پڑے گا۔

گھبرائیں مت ہم آپ کو اس Article میں step by step طریقہ کار بتائیں گے کے کیسے آپ یہ کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔

1.سب سے بہلی بات۔

اس عمل کو شروع کرنے سے پہلے آپ کو یہ معلومات ہونی چاہیے کے آپ کا operating system اس عمل کو کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔ اگر آپ کوئی پرانا operating system استعمال کر رہے ہیں تو شاہد وہ یہ کام نہ کر سکے، جدید operating systems جو windows vista کے لئیے بنے ہیں وہ اس قابل ہیں کے USB device کو boot کر سکیں۔

2. اس بات کو دیکھنے کے لیے کے آپ کا system یہ کام کر سکتا ہے یا نہیں، اپنے سسٹم کی BIOs میں جائیں۔

3. سسٹم کے BIOs میں جانے کے لیے بہیت سے طریقے ہیں جو ہر سسٹم میں مختلف ہوتے ہیں اگر آپ کے کمپیوٹر کی manufacturing پچھلے کچھ سالوں میں ہوئی ہے تو ان میں سے کسی ایک key کو دبا کر BIOs میں enter ہو سکتے ہیں F1, F2,DEL,ESC,یا پھر F10, تاہم اگر آپ کا کمپیوٹر 1995سے پہلے کا ہے تو CTRL + ALT + ESC , CTRL + ALT + ENTER اور Page up اور Page down کا استعمال کر سکتے ہیں۔

4.جب آپ اپنے سسٹم کے BIOs میں کامیابی سے داخل ہو جائیں گے تو آپ کو ایک Blue Screen نظر آئے گی، bootable device list کو چیک کریں۔ اگر آپ کو USB drive کا option نظر آئے تو اُسے پہلی position پر لے آئیں تاکہ وہ پہلی bootable device بن جائے۔

5. USB drive کو windows 7, 8 کے لیے bootable بنانے کے لیے آپ کے سسٹم میں یہی ورژن انسٹال ہونے چاہئے۔

6. اس بات کی بھی تسلی کر لیں کے آپ کی Flash drive کم از کم 4GB کی ہو تاکہ تمام ضروری فائلیں save ہو سکیں۔

7. USB drive کو plugin کریں اور اگر آپکی USB میں کوئی data ہے تو اُسکا backup بنا لیں، یہ اس لیے ضروری ہے کے booting کے عمل کے دوران آپ کی flashdrive فارمیٹ ہو جائے گی۔

8. جب data backup بنا لیں ، تو start پر کلک کریں اور سرچ باکس میں "cmd" ٹائپ کریں، ایک الگ سے windows کھل جائے گی ۔

9. اسکے بعد command line میں c:windowssystem32 ٹائپ کریں اسے آپ windows system 32 directory میں چلے جائیں گے۔

10. اگلے step میں diskpart ٹائپ کریں اور enter کریں، اسکے بعد دوبارہ list disk ٹائپ کر کہ enter کریں۔ diskpart command بنیادی طور پر ایک ریکوری کنسول کمانڈ ہے۔ اس کی مدد سے user آسانی کے ساتھ disk partitions کو delete اور create کر سکتا ہے۔

11. List disk کی command ٹائپ کر کہ enter کرنے سے، آپ کے کمپیوٹر سے منسک تمام drives سامنے آ جائیں گی۔

12. اپنی usb drive کا disk number معلوم کریں، ایسا کرنے کے لیے آپ کو select disk کی command کو enter کرنا پڑے گا۔

13. اگلے مرحلے میں دی گئ تمام commands کو باری باری لکھ کر enter کریں۔

Clean

Create partition primary

select partition 1

Active

Format FS=NTFS اس command کو enter کرنے کے بعد آپ کا سسٹم کچھ وقت لے گا۔

Assign

Exit

14. اب start manu میں جائیں اور my computer پر کلک کریں، اور دیکھیں کے کون سی drive آپکی USB اور DVD drive کو Assign ہے۔

15. اسکے بعد دوبارہ command line میں جائیں اور یہ ٹائپ کریں D:CD BOOT اور enter کریں۔

16.پھر دوبارہ CD BOOT لکھیں اور enter کریں۔

17. آپ نے تقریباََ booting کا عمل مکمل کر لیا ہے، صرف آپکو یہ command لکھنے کی ضرورت ہے :BOOTSECT.EXE/NT60 H یہ command صرف usb flash drive لیٹر کو H سے بدلنے کے لیے ہے اگر ضروری ہو تو۔

18. آخر میں windows installation DVD کے تمام contents اپنی USB drive میں کاپی کر لیں.

امید ہے کے آپ کو میرا یہ Article پسند آیا ہو گا، اپنی رائے ضرور دیں، شکریہ۔
Nasir Ali
About the Author: Nasir Ali Read More Articles by Nasir Ali: 2 Articles with 3952 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.