رنگ گورا کرنے کے طریقے

کون ہے جس کو گورا رنگ پسند نہیں؟ کیا مرد کیا خاتون ہر کوئی گورا ہونا چاہتا ہے لیکن بعض لوگ بازاری کریمیں استعمال کر کے اپنا چہرہ خوبصورت بنانے کی بجائے اور بھی زیادہ بھیانک بنا لیتے ہیں۔کیونکہ ہر ایک کی جلد مختلف ہوتی ہے اس لئے ہر ایک کے لئے ایک ہی فارموکہ کارآمد نہیں ہوتا۔ اس لئے ہمیشہ کوئی چیز چہرے پر لگانے سے پہلے کسی ڈاکٹر یا جلد کے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ ذرور کر لیں۔تاکہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آج میں اسی لئے اس موضوع کو چنا ہے تا کہ آپ لوگ گھر میں ہی پڑی چیزوں کو استعمال میں لاکر اپنے رنگ میں بہتری لا سکیں۔

آج میں نے آپ کے لئے چند گھریلو آزمودہ ٹوٹکے لیکر آیا ہوں ویسے تو میں روزانہ ہی اپنی ویب سائیٹ اور فیس بک پیج پر ٹوٹکے لگاتا رہتا ہوں ۔آپ بھی اگر ان ٹوٹکوں سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو میرا فیس بک پیج اور ویب سائیٹ وزٹ کریں اور لائیک بھی کریں جس کے لئے میں آپکا شکر گزار ہوں گا۔دوستو! اب ہم رنگ گورا کرنے والے گھریلو ٹوٹکوں کو پہلے دیکھتے ہیں۔

گھریلو ٹوٹکے
٭کسی برتن میں آلو کا رس نکال لیں اور اس کو اپنے چہرے پر ایسے لگائیں جیسے آپ بلیچ لگاتی ہیں۔پندرہ منٹ سے آدھا گھنٹہ تک لگا رہنے دیں پھر منہ دھو لیں ۔یہ تقریباً روزانہ ایسے ہی عمل کرنا ہے ۔چند دنوں میں رنگ سفید ہونا شروع ہو جائے گا۔
٭دوسری چیز بھی گھر میں موجود ہوتی ہے یعنی ٹماٹر بمہ گودا لے کر اپنے چہرے پر لیپ کریں۔یہ بھی چہرہ کی رنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
٭لیموں کا رس اور شہد برابر مقدار میں لیکر مکس کر لیں اور اسکو اپنے چہرے پر اپلائی کریں۔اس سے بھی رنگ گورا ہونے میں مدد ملے گی۔
٭اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو پھر آپ کھیرے کا رس لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لیپ کریں۔
٭اگر آپکے چہرے پر چکن پاکس کے داغ ہوں تو اس کے لئے آپ کوکونٹ کا پانی لیکر اس سے چہرہ صاف کریں۔
٭ایک چمچ خشک دودھ،لیمن کا جوس ،بادام کا آئل لیکر ملا لیں اور چہرہ پر لگائیں ۔پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر منہ پانی صاف کر لیں۔
٭لیمن کے جوس میں ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو چہرہ پر لگائیں ۔اس سے بھی رنگت نکھر تی ہے۔دس منٹ لگا رہنے دیں پھر پانی سے منہ دھو لیں۔
٭اس کے علاوہ شہد میں بلائی ملا کر رات کو سوتے وقت لگائیں کچھ دیر بعد ہلکا مساج کر کے اتار لیں۔اس سے نہ صرف رنگت اچھی ہو گی بلکہ دانوں اور داغ دھبوں میں بھی فرق پڑ جائے گا۔
٭آجکل گاجر کا موسم ہے تو جناب روزانہ گاجر کھائیں یا پھر گاجر کا جوس نکال کر پئیں۔یہ بھی رنگ گورا کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
٭پودینے کی پتیاں پانی میں ڈال کر ابال لیں اور ان کو نہار منہ پی لیں ۔یہ بھی رنگت بہتر کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
٭آخر میں ایک اور طریقہ جس آپ کی جلد کے تمام مسام صاف ہو جاتے ہیں ۔ایک دیگچی میں پانی لی کر ابال لیں اب اس سے چہرہ پر بھاپ لیں یاد رکھیں پانی زیادہ گرم نہ ہو۔

ہومیو پیتھک ادویات
٭آئیوڈیم 1M کے دو قطرے پانی میں ڈال کر دن میں صرف ایک بار ہی پینے ہیں۔اس دوا کے دو قطرے ہر پندرہ دن کے بعد لینے ہیں۔۔کم از کم چار ماہ تک یہ عمل کرنا ہے۔
٭فیرم فاس 30 روزانہ تین بارچار قطرے پانی میں ملا کر لیں کم از کم دو ماہ تک مسلسل استعمال کریں۔
٭ہماری بنائی ہوئی وائیٹنگ کریم جو ہر قسم کی جلد کے لئے کامیاب ہے مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔ اس کی قیمت صرف 300روپے ہے آپ ہمیں ایس ایم ایس کر کے منگوا سکتے ہیں۔03004716259پر کریں۔سردیوں میں اپنے چہرے ،ہونٹوں ۔ہاتھ اور پاؤں کو سردی سے محفوظ رکھیں اور خوبصورت بنائیں۔ان کے لئے آئنٹمنٹ 200میں دستیاب ہے۔منگوانے کے لئے اپنا نام اور ایڈریس ایس ایم ایس کریں۔

نوٹ:اگر ادویات سے متعلق کچھ پوچھنا ہو تو مجھے ایس ایم ایس کر کے پوچھ لیں۔اگر سمجھ نہ آیا ہو تو اپنے طور پر دوا استعمال نہ کریں۔دوا کا اصلی ہونا ضروری ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1837209 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More