سال 2014: پراسرار راز جن کی کوئی وضاحت نہیں

سال 2014 کے اختتام پزیر ہونے میں اب صرف چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں لیکن یہ سال اپنے پیچھے چند ایسے پراسرار راز بھی چھوڑے جارہا ہے جن کی اب تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی- امید کی جارہی ہے کہ سال 2015 میں ضرور پراسرار سوالوں کا جواب مل جائے گا- ایسے ہی چند عجیب و غریب پراسرار رازوں کا ذکر ہے آج کے ہمارے اس آرٹیکل میں-
 

Portuguese Angel Hair
یہ سفید دھاگے نما پراسرار شے پرتگال میں آسمان سے گرتے ہوئے دیکھی گئی اور یہ واقعہ سال 2014 میں پیش آیا- ایک امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہوسکتا ہے یہ مکڑی کے ریشے کے ٹکڑے ہوں جبکہ دوسرا خیال یہ ہے بھی کہ شاید یہ خلائی جہاز کا خارج کیا جانے والا کوئی مادہ ہے- لیکن اس شے کی حقیقت سے کوئی بھی واقف نہیں-

image


The Martian Rock That Looks Like President Obama
حال ہی میں مریخ پر دریافت کیے جانے والے ایک چٹانی پتھر کی تصویر نے انٹرنیٹ کے صارفین کو چونکنے پر مجبور کردیا- یہ تصویر ناسا کی خلائی گاڑی نے کھینچی ہے اور یہ چٹانی پتھر ایک چہرہ نما دکھائی دیتا ہے جو کہ امریکی صدر اوباما سے ملتا جلتا ہے- یقیناً یہ ایک اتفاق ہے لیکن پھر بھی انسان کو حیران کردینے کے لیے کافی ہے-

image


Statue Of Liberty UFO
رواں سال ایک خاتون نے عین مجسمہ آزادی کے اوپر آسمان پر ایک ناقابلِ شناخت سیاہ دھبہ سا دیکھا جسے انہوں نے اپنے ویڈیو کیمرے ریکارڈ بھی کرلیا- یہ ریکارڈ شدہ ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی جہاں کچھ لوگوں نے تبصرے کی صورت میں خدشہ ظاہر کیا کہ ممکن یہ کوئی ڈرون کی قسم ہو- یوں تو دیکھنے میں یہ کسی خلائی جہاز کی مانند لگتا ہے لیکن اس کی حقیقت سے بھی کوئی واقف نہیں-

image


The Creature Of New Zealand Bay
نیوزی لینڈ کے سمندر میں سانپ کی شکل سے ملتی جلتی مخلوق کو تیرتے ہوئے دیکھا گیا- لیکن یہ مخلوق انتہائی لمبی تھی جیسے کوئی بڑی کشتی ہو یا پھر شارک- لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اس سوال کا جواب بھی ہمیں سال 2015 میں ہی ملے گا-

image


Bigfoot Pictures
Rick Dyer نے Big foot کو سال 2012 میں شکار کیا تھا لیکن اس نے اپنے اس کارنامے کی تصویر سال 2014 میں شائع کی- Dyer کو تصاویر سامنے لانے سے قبل اس مخلوق کی لاش کو taxidermy کے ذریعے محفوظ بنانا پڑا جس میں اسے بہت سا وقت لگا- دیکھنے میں یہ تصاویر اصلی معلوم ہوتی ہیں لیکن اس وقت واشنگٹن اسٹیٹ کالج کے جواب کا انتظار کیا جارہا ہے کیونکہ وہاں اس پر تحقیق کی جارہی ہے- امید ہے کہ 2015 تک تمام حقیقت سامنے آجائے گی-

image


The Corpse Bride
میکسیکو کے علاقے Chihuahua میں ایک برائیڈل شاپ پر ایک انتہائی خوبصورت اور بہت بڑی گڑیا رکھی ہوئی ہے- کچھ لوگوں کا ماننا کہ درحقیقت اس دکان کے سابقہ مالک کی بیٹی کا محفوظ کردہ جسم ہے- یہ لڑکی اپنی شادی والے دن مکڑی کے کاٹنے کی وجہ سے انتقال کر گئی تھی- دکان کے حالیہ مالک نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی اس لیے یہاں آنے والے گاہک اسے ہاتھ لگاتے ہیں اور اس سے مختلف سوالات بھی پوچھتے ہیں- کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گڑیا کی آنکھیں حرکت کرتی ہیں اور دکان کے اردگرد سے گزرنے والے لوگوں کا تعاقب کرتی ہیں- اس کے علاوہ کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ گڑیا رات کے وقت اپنی پوزیشن تبدیل کرتی ہے-

image


Malaysia Airlines Flight 370
ملائیشیا کے اس طیارے کی گمشدگی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا- اس طیارے نے اپنے سفر کا آغاز کولالمپور سے کیا لیکن یہ منزل بیجنگ تک نہیں پہنچا- جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی اب تک اس لاپتہ طیارے کا کھوج نہیں لگایا جاسکا اور تاحال یہ گمشدہ ہی ہے- مارچ میں لاپتہ ہونے والے سے اس طیارے کو مہینوں گزر گئے لیکن اس کے کسی قسم کے باقیات دریافت نہیں کیے جاسکے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The year is almost over, and boy, what a weird one it was. We learned that we can land a spacecraft onto a comet, and that Democrats don't come out to vote in the mid-term elections. While those are good things to know, it's the stuff that we still don't know that has me excited about 2015. From Bigfoot to corpse brides, there are still some really great unsolved mysteries left over from 2014.