خوفناک کیڑے جو گھروں میں داخل ہوسکتے ہیں

ہر انسان اپنی زندگی میں کم سے کم کسی ایک قسم کے خوف کا شکار ضرور ہوتا ہے چاہے بھرپور مجمع میں بولنے کا خوف ہو٬ بھوتوں کا خوف ہو یا پھر مرنے کا- تاہم کیڑوں کا خوف ایسا ہے جو انسانوں کے درمیان عام پایا جاتا ہے- کیڑے دنیا میں ہر جگہ پائے جاتے ہیں اور ان کی تعداد کا کوئی شمار نہیں- بدقسمتی سے یہ کیڑے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہتے ہیں- آج ہم چند ایسے کیڑوں کا ذکر کر رہے ہیں جو انتہائی ڈراؤںے ہونے کے ساتھ ساتھ مہلک ترین بھی ہیں- یہ کیڑے عموماً گھروں کے آس پاس پائے جاتے ہیں لیکن کبھی کبھی گھروں میں بھی داخل ہوجاتے ہیں-
 

image
Giant Huntsman نامی اس مکڑی کی آٹھ آنکھیں ہوتی ہیں اور اس کا شمار دنیا کی خوفناک ترین مکڑیوں میں ہوتا ہے- اس کی ٹانگیں 10 سے 12 انچ تک لمبی ہوسکتی ہیں-
 
image
Africanized Bees نامی یہ مکھیاں انتہائی جارحانہ رویے کی حامل ہوتی ہیں اور جس پر چاہے اس پر قاتلانہ حملہ کرسکتی ہے-بہت زیادہ امکان ہے کہ یہ آپ کے گھر میں موجود کسی چھتے میں موجود ہو-
 
image
اس مکھی کو Tsetse Fly کہا جاتا ہے جبکہ اسے “ نیند کی بیماری “ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے- یہ انسانوں کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہوتی ہیں- تاہم گھر میں جدید دوائیوں کا چھڑکاؤ کر کے ان سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے-
 
image
یہ جاپانی پہاڑیوں کی جونک کہلاتی ہے جو کہ خشک زمین پر رہنا زیادہ پسند کرتی ہے- یہ جسامت میں بہت بڑی ہوتی ہے اور انسان کا خون چوسنے کی صلاحیت رکھتی ہے-
 
image
Milkweed نامی یہ ٹڈا اگر آپ کو اپنے گھر کے اردگرد کہیں دکھے تو آپ کو چاہیے کہ پرسکون رہیں- اگر اس ٹڈے کو آپ سے خطرہ محسوس ہوا یہ اپنی ٹانگوں سے زہریلا مادہ پھینک کر آپ کو اپنا شکار بنا سکتا ہے-
 
image
 Thorny Devil Stick نامی یہ کیڑا عام طور انسانوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا ہے لیکن پھر اس کے ڈراؤنے ہونے سے انکار نہیں کیا جاسکتا- یہ کیڑا 6 انچ تک لمبا ہوسکتا ہے-
 
image
یہ دیوقامت افریقی millipede (ہزار پا) دنیا کی سب سے بڑی millipede میں سے ایک ہے- اس کی 256 ٹانگیں ہوتی ہیں جبکہ یہ 15.2 انچ تک لمبی ہوسکتی ہے-
 
image
انتہائی خوفناک دکھائی دینے والا یہ دیوقامت کنکجھورا 12 انچ تک بڑھ سکتا ہے- اگر آپ اسے اپنے بستر پر دیکھ لیں تو ضرور آپ کی سانسیں تھم جائیں گی-
 
image
خوفناک کیڑے مکوڑوں کی اس فہرست کا سب سے بدترین حصہ یہ امریکی لال بیگ ہے اور اسے گھر میں کوئی بھی نہیں دیکھنا چاہتا-
 

image

اس دیوقامت جاپانی کیکڑے کی ٹانگیں انتہائی بڑی ہوتی ہیں اور یہ 12 فٹ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ اس کا وزن 42 پونڈ تک جاسکتا ہے- لیکن گبھرائیے نہیں بہت حد تک ممکن ہے کہ یہ آپ کو اپنے گھر میں کبھی نہ دکھائی دے-
 

image

یہ کیڑا ایشیائی زنبور کہلاتا ہے اور اس عام الفاظ میں بِھڑ کہا جاتا ہے- ایشیائی بھِڑ دنیا کی سب سے بڑی بِھڑ ہوتی ہے- اس کا ڈنک انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے- اس کا کاٹے کا علاج یہ ہے کہ “ کیل گرم کر کے متاثرہ جگہ پھر پھیریں“-
 

image

ہرکولیس بیٹل نامی یہ کیڑا تو دیکھنے میں انتہائی خوفناک لگ رہا ہے- یہ کیڑا اپنے جسمانی وزن سے 850 گنا زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 

image

یہ ایک بڑا افریقی زمینی گھونگھا ہے اور اس تخلیق کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والی تخلیقات میں کیا جاتا ہے- کیونکہ 500 مختلف اقسام کے پودوں کو نقصان پہنچاتا ہے- یہ 8 انچ تک لمبا ہوسکتا ہے جبکہ اس کا قطر 4 انچ تک ہوتا ہے-
 

image

Human Botfly نامی اس کیڑے کو انسانی جلد کے اندر انڈے دینے کے حوالے سے جانا جاتا ہے- اور یہ کسی صورت بھی ایک قابلِ برداشت کیڑا نہیں ہے-
 

image

بلٹ نامی اس چیونٹی کے کاٹنے کی تکلیف اتنی شدید ہوتی ہے کہ جیسے کسی نے گولی ماری ہو اور اس کا شکار بننے والے افراد کے لیے ہمیشہ کے لیے ایک خوف کی علامت بن جاتی ہے- اسے کبھی بھی اپنے نزدیک نہ بھٹکنے دیجیے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Everyone has at least one fear in life, be it public speaking, ghosts, or even dying alone. However, the fear of insects is one of the most common fears amongst humans. Insects are everywhere in the world and outnumber us by a large margin. You'll unfortunately have to encounter these creepy-crawlies at one point or another, and there are certain few that you would definitely not want in your house.