دنیا کی خوبصورت ترین شاہراہیں

تصور کریں کہ آپ اپنی گاڑی میں اکیلے کہیں جارہے ہیں اور آپ کا سفر سینکڑوں میل طویل سڑک پر جاری ہے مگر آپ کے اردگرد موجود بلند و بالا پہاڑ٬ سرسبز چراہ گاہیں یا شاندار قدرتی نظارے آپ کو بوریت شکار نہیں ہونے دے رہے- جی ہاں دنیا میں واقعی ایسی خوبصورت شاہراہیں موجود ہیں جن پر سفر کرنا منزل پر پہنچنے سے زیادہ دلچسپ ہوتا ہے- ایسی ہی چند خوبصورت شاہراہوں کا ذکر ہے آج کے ہمارے اس آرٹیکل میں جو کہ دنیا کے مختلف ممالک میں واقع ہیں-
 

Atlantic Ocean Road
یہ شاہراہ ناروے کے County Road 64 کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے کہ ایک انتہائی شاندار جزیرے کے اوپر سے گزرتی ہے- یہ روڈ متعدد چھوٹے چھوٹے جزیروں کی اوپر بنایا گیا ہے جو کہ مختلف پلوں کی مدد سے آپس میں جڑے ہوئے ہیں- اس سڑک کا شمار سفر کے حوالے سے دنیا کی بہترین سڑکوں میں کیا جاتا ہے-

image


Hana Highway
اس شاہراہ کا شمار امریکہ کی خوبصورت ترین سڑکوں میں ہوتا ہے اور یہ ہوائی کے علاقے Maui میں واقع ہے- یہ سڑک آبی جنگلات کے درمیان سے گزرتی ہے اور 84 کلومیٹر طویل ہے جو کہ Kahului کو Maui سے جوڑتی ہے- اس سڑک پر گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے متعدد موڑ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس کا سفر کچھ طویل بھی ہوجاتا ہے-

image


Rohtang Pass
یہ سڑک انڈیا میں واقع ہے اور اسے صرف مئی سے لے کر نومبر تک کھولا جاتا ہے کیونکہ یہاں کبھی بھی برفانی طوفان آجاتے ہیں- موسم گرما میں یہ راستہ انتہائی مصروف ترین راستوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ سیاحوں کے ساتھ ساتھ ملٹری کی گاڑیاں ٹرک بھی اسی راستے کو استعمال کرتے ہیں-

image


Col de l’Iseran
یہ سڑک اٹلی اور فرانس کی سرحد کے نزدیک واقع ہے اور انتہائی بلند و بالا چوٹیوں اور سرسبز چراہ گاہوں کے درمیان سے گزرتی ہے- یہ سڑک 2 وادیوں کو آپس میں جوڑتی ہے جس میں کئی سرنگیں بھی شامل ہیں- اس سڑک کا شمالی حصہ سکائی ریزورٹس کے حوالے سے دنیا بھر میں مقبول ہے- اس سڑک تک رسائی صرف موسمِ گرما میں ہی ممکن ہوتی ہے-

image


National Route 40 (Ruta 40)
یہ ایک ناقابل یقین ہائی وے ہے جو کہ 3000 میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-ارجنٹینا کی شمالی سرحد سے ملحقہ اس شاہراہ سے گزرتے ہوئے بلند و بالا پہاڑ اور متعدد قسم کے دیگر قدرتی نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں- یہ دنیا کا سب سے طویل ہائی وے ہے جس پر سفر کرنے کے دوران 20 نیشنل پارک٬ درجنوں دریا اور درجنوں پہاڑ دیکھنے کو ملتے ہیں-

image


US 1 from Key Largo to Key West
فلوریڈا کی اس شاہراہ سے گزرتے ہوئے انتہائی خوبصورت نظارے دکھائی دیتے ہیں- تاحدِ نگاہ تک پھیلا ہوا نیلے رنگ کا سمندر آنکھوں کو ایک عجیب سا سکون مہیا کرتا ہے- یہ سڑک متعدد جزیروں کے اوپر سے گزرتی ہے-

image


Trollstigen Road
یہ عجیب و غریب سڑک ناروے میں واقع ہے- یہ سڑک ایک ٹاؤن کو ایک چھوٹے سے گاؤں سے جوڑتی ہے اور اپنی تنگی اور متعدد موڑ کی وجہ سے سیاحوں کے درمیان انتہائی مقبول ہے-لیکن اس سڑک پر ڈرائیو کرنے والے فرد کو اپنا مکمل دھیان ڈرائیونگ کی جانب رکھنا ہوتا ہے- عام طور پر یہ شاہراہ موسم سرما میں بند ہوتی ہے-

image

The Cabot Trail
کینیڈا ایک ایسا ملک ہے جہاں قدرتی خوبصورتی بےپناہ پائی جاتی ہے لیکن اس ملک کے ایک علاقے Nova Scotia میں واقع اس سڑک کا سفر ہمیشہ یادگار رہتا ہے- یہ سڑک Cape Breton پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی ہے اور اس سڑک کی تعمیر کا مقصد سیاحوں کو یہاں کی خوبصورتی کی جانب راغب کرنا اور ساتھ ہی کینیڈا کی ثقافت کو فروغ دینا تھا-

image

The Milford Road
نیوزی لینڈ اپنے دریاؤں اور پہاڑوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے جبکہ اس سڑکیں اپنے خوبصورت قدرتی نظاروں کی وجہ سے- یہ نیوزی لینڈ کا ایک بلند ترین سڑک ہے اور اس ملک کی خطرناک ترین سڑکوں میں سے بھی ایک ہے- یہ سڑک متعدد بستیوں اور سرنگوں کے درمیان سے گزرتی ہے-

image

The Blue Ridge Parkway
اس شاہراہ کا شمار امریکہ کی خوبصورت شاہراہوں میں ہوتا ہے اور اس کی خوبصورتی کی ایک جھلک تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے- 755 کلومیٹر طویل یہ سڑک ورجینیا اور شمالی کیرولینا سے گزرتی ہے جس کے درمیان ایک بہت بڑا پہاڑی سلسلہ بھی آتا ہے- یہ پہاڑی سلسلہ Appalachian نامی پہاڑیوں کا ایک حصہ ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Sometimes, it’s all about the journey and not the destination. Just imagine being alone in a car with nothing but hundreds of kilometers of winding roads, unusual terrain and spectacular scenery stretched out before you. This kind of journey can be an adventure in of itself.