اگر زمین سے 5 سیکنڈ کیلیے آکسیجن غائب ہوجائے تو---

ہم انسان زندہ رہنے کے لیے روزانہ آکسیجن استعمال کرتے ہیں اور عام طور پر ہمیں اس بات کا خیال بھی نہیں آتا- لیکن کیا کبھی آپ نے تصور کیا کہ اگر صرف 5 سیکنڈ کے لیے زمین پر سے آکسیجن غائب ہوجائے تو کیا ہوگا؟ یقیناً انسان تو 1 یا دو منٹ تک سانس روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن ان 5 سیکنڈ کے دوسری چیزوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
 

image
اگر صرف 5 سیکنڈ کے لیے آکسیجن غائب ہوجائے تو جتنے لوگ ساحل سمندر پر دن کے وقت موجود ہوں گے ان تمام کا رنگ دھوپ کی وجہ سے جل جائے گا- ہوا میں موجود آکسیجن کے ذرات ہماری جلد کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں-
 
image
زمین سے آکسیجن کے غائب ہونے کی صور ت میں دن کے وقت بھی آسمان کا رنگ کالا ہوجائے گا-
 
image
تمام خام دھاتوں کے ٹکڑے ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائیں گے- ان ٹکڑوں کو آپس میں جڑنے سے محفوظ رکھنے کے لیے آکسیجن کی تہہ بہت ضروری ہے-
 
image
زمین مکمل شکستہ ہوجائے گی- زمین کی تہہ ( crust ) پینتالیس فیصد آکسیجن پر مشتمل ہوتی ہے-
 
image
ہر ایک کے کان کا اندرونی حصہ پھٹنے لگے گا- اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ایک پل میں ہوا کے دباؤ کا 21 فیصد حصہ کھو دیں گے اور یہ ایسے ہوگا جیسے ہم 2000 میٹر کی بلندی پر ہیں-
 
image
ہر وہ عمارت جو کنکریٹ سے تیار کردہ ہوگی دھول مٹی میں تبدیل ہوجائے گی- کنکریٹ کے اسٹرکچر کو آپس میں جوڑے رکھنے کے لیے آکسیجن انتہائی ضروری ہے- آکسیجن کے بغیر کنکریٹ کے مرکبات میں سختی قائم نہیں ہوسکتی-
 
image
پانی ایک تہائی آکسیجن پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کے بغیر یہ ہائیڈروجن گیس کی شکل میں تبدیل ہو جائے گا اور اس کے حجم میں بھی اضافہ ہوجائے گا-
 

اور اگر آکسیجن دگنی ہوجائے تو ؟
 

image
اگر زمین پر آکسیجن ڈبل ہوجائے تو کاغذ کے جہاز مزید اونچی پرواز کرنے لگیں گے-
 
image
پیٹرول mileage میں اضافہ ہوجائے گا٬ یعنی اتنے ہی پیٹرول میں ہم زیادہ سفر طے کرسکیں گے-
 

image

ہم زیادہ خوش ہوں گے٬ زیادہ چوکس بھی ہوں گے اور ہماری جسمانی کارکردگی بھی بہتر ہوجائے گی-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

Every day, we humans take oxygen for granted and generally don't give it a second thought. But have you ever wondered what would happen if the Earth lost oxygen for just a few seconds?