قیامت خیز تباہ کاریاں اور زیرِ زمین پرتعیش رہائش گاہ

امریکی ریاست کنساس کے علاقے Concordia کے نزدیک زمین کے نیچے ایک پرتعیش رہائش گاہ تعمیر کی گئی ہے جسے The Survival Condo Project کا نام دیا گیا ہے- زیرِ زمین تعمیر کی جانے والی یہ عمارت 15 منزلہ ہے-

یہ عمارت ایسی قیامت خیز تباہ کاریوں سے آسانی سے محفوظ رہنے کے لیے تعمیر کی گئی جو کہ کسی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں جیسے کہ وبائی امراض٬ موسمی آفات٬ دہشت گردی کے حملے جس میں ایٹمی حملے بھی شامل ہیں-
 

image


یہ عمارت درحقیقت ایک سابقہ missile silo ( میزائل کی زیرِ زمین پناہ گاہ) میں تعمیر کی گئی ہے- اور یہ missile silo امریکی فوج نے 1960 میں اٹلانٹس “ ایف “ نامی میزائل کے لیے تعمیر کیا تھا-

اس silo کو انتہائی مضبوط کنکریٹ سے تعمیر کیا گیا ہے جبکہ اس کی دیواریں 9 فٹ موٹی ہیں اور یہ اس انداز سے ڈیزائن کی گئی ہیں کہ بیرونی اطراف سے کیا جانے والی کوئی بھی ایٹمی حملہ ان پر اثر انداز نہیں ہوسکتا-

ایک گنبد نما اسٹرکچر اس silo کا احاطہ کیے ہوئے ہے جو کہ 500 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کو بھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 

image

یہ کمپلیکس 70 افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کمپلیکس میں اتنے وسائل موجود ہیں کہ آئندہ چند سال تک یہ افراد باآسانی زندہ رہ سکتے ہیں- اور اس وقت تک کا انتظار کرسکتے ہیں جب تک کہ باہر کی دنیا پرامن نہیں ہوجاتی-

اس کمپلیکس کا ایک فلیٹ کا رقبہ 2000 اسکوائر فٹ ہے اور اس کی مالیت رہائش کے اعتبار سے 1.5 ملین ڈالر سے لے 3 ملین ڈالر تک رکھی گئی ہے-

اس پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کرنے والے لیری ہال کا کہنا ہے کہ کمپلیکس کے تمام فلیٹ فروخت کیے جاچکے ہیں-

یہ کمپلیکس انتہائی جدید اور پرتعیش سہولیات سے آراستہ ہے جس میں فلیٹ اسکرین ٹی وی٬ سوئمنگ پول٬ تھیٹر٬ جم٬ کلاس روم٬ لائبریری اور چھوٹا سا سرجری سینٹر بھی شامل ہے-
 

image

یہاں پر ہر رہائشی یونٹ میں ہر شخص کو پانچ سال تک ہر قسم کی خوراک کی فراہمی کا انتظام موجود ہے- اس کے علاوہ یہاں ایک ایسا گارڈن بھی موجود ہے جہاں 70 اقسام کے پھل اور سبزیاں اگائی جاسکیں گی جبکہ یہاں فش فارم بھی موجود ہے-

اندرونی سہولت کے لیے جو ہوا فراہم کی جائیگی اسے پہلے نیوکلیائی٬ حیاتیاتی اور کیمیائی فلٹر سے گزارا جائے گا اور جب یہ سانس کی صورت میں انسانی جسم کے اندر جائیگی تو چند مخصوص طبی مسائل سے محفوظ رہا جاسکے گا-

کمپلیکس کو بجلی مقامی برقی گرڈ اسٹیشن سے مہیا کی جائے گی اور بیک اپ کے طور پر ایک بڑی ونڈ ٹربائن اور ڈیزل جنریٹر موجود ہوں گے-
 

image

سیکورٹی کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو یہاں فوجی گریڈ کی سیکورٹی کا انتطام ہوگا- یہاں انفرا ریڈ کیمرے٬ مختلف قسم کے سینسر٬ مائیکرو فون٬ ٹرپ سینسر اور ڈیٹکٹر موجود ہوں گے-

اتفاق سے قیامت خیز تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے والا اپنی نوعیت کا یہ کوئی واحد کمپلیکس نہیں ہے بلکہ امریکہ میں کئی مقامات پر لوگوں نے اپنے ذاتی بنکر بنا رکھے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

The Survival Condo Project is a luxury condo complex housed in a former underground missile silo near Concordia, in Kansas, in the US. Located 15 stories below ground, it was designed to comfortably survive any apocalypse such as global health pandemics, cataclysmic weather, and terror attack, including a nuclear one.