امیر ترین افراد مزید امیر ہوتے ہوئے

دنیا کی بالغ آبادی کے محض 0.004 فیصد لوگ مجموعی طور پر 30 ٹریلین امریکی ڈالرز کے مالک ہیں۔ یہ رقم دنیا کی کُل دولت کا 13 فیصد بنتی ہے۔ یہ بات جمعرات 20 نومبر کو جاری کی جانے والی ایک اسٹڈی میں بتائی گئی ہے۔

ڈوئچے ویلے کے مطابق سوئس بینک UBS اور لگژری انڈسٹری کنسلٹنٹ ’ویلتھ ایکس‘ کی طرف سے کی جانے والی اس اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ امیر ترین لوگوں کے ملکیت میں دولت کی مقدار بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
 

image


اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 211,275 ملین افراد ایسے ہیں جنہیں ’الٹرا ہائی نیٹ ورتھ‘ (UHNW) گروپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یعنی ایسے افراد جن کے اثاثے 30 ملین ڈالرز سے زائد ہیں۔ ان میں سے محض 2325 افراد ایسے ہیں جن کی دولت ایک ٹریلین ڈالرز سے بھی زائد ہے۔

سب سے زیادہ جن افراد کی دولت میں اضافہ ہوا وہ ایسے ہیں جن کی اثاثوں کی مالیت نصف بلین سے لے کر ایک بلین امریکی ڈالرز کے درمیان ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، ’’اتنی زیادہ مقدار میں دولت کا چند افراد کے ہاتھوں میں ارتکاز کا مطلب ہے کہ یہ افراد اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی طرف مائل ہوتے ہیں بھلے وہ عالمی مالیاتی مارکیٹ کے حوالے سے ہو یا مخص صنعتوں کے حوالے سے۔‘‘

30 ٹریلین ڈالرز کے اس سرمائے میں سے جو امیر ترین افراد کی ملکیت میں ہے، ایک تہائی سے زیادہ صرف شمالی امریکا سے تعلق رکھنے والے بڑے امراء کے پاس، ایک چوتھائی سے زائد یورپی افراد کے پاس جبکہ اس کا 23 فیصد ایسے افراد کے پاس ہے جن کا تعلق ایشیا سے ہے۔

ان امیر ترین افراد کی کُل تعداد کا 87 فیصد مرد افراد ہیں جن کی اوسط عمر 59 برس ہے۔ جبکہ ان میں سے ایک چوتھائی افراد کا تعلق بینکنگ سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں 68 فیصد افراد ایسے ہیں جو اپنی محنت سے اس قدر دولت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 13 فیصد ایسے ہیں جنہیں وراثت میں دولت ملی جبکہ بقیہ افراد وہ ہیں جن کا تعلق دونوں گروپوں سے بنتا ہے۔
 

image

بہت زیادہ امیر خواتین کی اوسط عمر 57 برس ہے۔ ان میں سے نصف ایسی خواتین ہیں جنہیں دولت ورثے میں ملی جبکہ ان کی ایک تہائی تعداد ایسی ہے جو محنت کر کے اس قدر سرمایہ دار بننے میں کامیاب ہوئی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A new study shows the world’s ultra-rich people are getting richer, pointing out that most of the wealthy are among the adult population. The findings of the study by the Union Bank of Switzerland and luxury industry consultant Wealth-X indicate that a total number of 211,275 million people qualify as "ultra-high net worth" (UHNW) in the world, AFP reported.