گھیگوار کے فوائد اور ہماری جلد

اسلام و علیکم دوستو ! ٓج میں نے ایک ایسے پودے کا انتخاب کیا ہے جس کا نام گھیگوار ہے اور عام زبان میں اسے گوار گندل بھی کہتے ہیں۔اﷲ تعالیٰ نے کئی انواع و اقسام کے پودے اور جڑی بوٹیاں پیدا کی ہیں جن میں کئی بیماریوں کے لئے شفا موجود ہے۔اس کے لئے ہمیں اپنے رب کا بے حد مشکور ہونا چاہیئے۔ جو حسن و افزائش کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ کریم،جیل،شیمپو،ہومیو،ایلوپیتھ اور ہربل ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے اور اپنی افادیت کے لحاظ سے منفرد پودا ہے۔گھریلو عورتیں بھی اس کو اپنی جلد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔گھیگوار کا زیادہ استعمال جلد کے لئے ہی کیا جاتا ہے۔اور اس کا نتیجہ 100%ملتا ہے۔اس پودے کو ہم گھر کے گملوں میں بھی بآسانی لگا سکتے ہیں اور اس کے رس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔چلیں اب اس پودے کے کرشماتی فوائد کو ایک نظر دیکھتے ہیں۔

گھیگوار کے فوائد:
٭زخموں پر گھیگوار کا رس لگانے سے ٹھنڈک ملتی ہے۔اس کے علاوہ زخم کی سرخی ،جلن سے نجات اور زخم جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
٭چہرے کے دانوں اور کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
٭ایگزیما کا بہترین علاج ہے۔
٭الرجی سے ہونے والی خارش میں لگانا مفید ہے۔
٭گرمیوں میں چہرے پر اس کا رس لگانے سے تیز دھوپ سے چہرہ محفوظ رہتا ہے۔
٭جلد کی اضافی چکنائی کو کنٹرول کرتاہے۔
٭جلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے
٭اگر اس کا باقاعدہ استعمال جاری رکھا جائے تو یہ چہرے کی جھریوں کو دور کرتا ہے۔
٭اس کا گودا جسمانی درد اور سوجن میں مفید ہے۔
٭آنکھوں کے گرد پڑنے والے گھیرے دور کرتا ہے۔
٭سردیوں میں اس کی جیل اپنی ایڑیوں پر لگائیں اس سے ایڑیاں خوبصورت رہتی ہیں۔
٭ہفتہ بھر میں ایک بار اس کی جیل بالوں میں لگانے سے بال چمکدار ہو جاتے ہیں اور مضبوط بھی ہوتے ہیں۔
٭جلنے کی صورت میں اس کو زخم پر لگائیں نہ صرف جلن کم ہو گی بلکہ ٹھنڈک کا بھی احساس ہو گا۔
٭ایک تحقیق کے مطابق یہ منہ کے السر میں بھی مفید ہے۔
٭اس کا رس آپ کے حسن کو چار چاند لگا دیتا ہے ایسے خواتین و حضرات جو بازاری کریمیں لگا کر چہرہ خراب کر چکے ہوں وہ اس کا رس دن میں دو مرتبہ لگائیں خشک ہونے پر چہرہ دھو لیں۔
٭اس کے استعمال سے جلد جوان رہتی ہے۔

نوٹ :اس میں کچھ ایسے نقصان دہ اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے خارش یا معدے کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔کیمسٹ بھی اس کو مختلف دوسری کاسمیٹکس کے ساتھ ملا کر استعمال کرتے ہیں۔ اس لئے اس کو اپنے طور پر استعمال نہ کریں،کسی ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ہی استعمال کریں کیونکہ ہر شخص کی جلد مختلف ہوتی ہے۔ہم بھی اپنے کلینک پر جلد کے لئے ایسی ہی ایک کریم بناتے ہیں جس کا نام Rose acne and whitning creamہے ۔جو رنگ گورا کرتی ہے ، دانوں اور کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتی ہے۔گارنٹی سے پہلے 100کسٹمر کے لئے کریم کے ساتھ 200روپے کی آئنٹمنٹ بالکل فری۔کریم کی قیمت 450روپے ہے بمہ ڈاک خرچ اور پیکنگ تو جلدی سے اپنا نام اور پتہ موبائیل نمبر 03004716259پر ایس ایم ایس کر دیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1840240 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More