مذہبی منافرت ۔ ۔ ۔

اسلام سے عام انسانوں کو متنفر کرنے کے لئے ہمیشہ سے کوششیں ہوتی رہی ہیں جو اب بھی جاری ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مسلمانوں میں غیر لوگوں کو مسلمان کی حیثیت سے داخل کرکے یا مال کے فتنہ میں مبتلا مسلمانوں کو خرید کر یا مخصوص حالات کا فائدہ اٹھا کر ان کی ذہن سازی کرکے ان سے ایسے کام کروائے جاتے ہیں جس سے غیر مسلموں میں اسلام سے نفرت کا جذبہ اجاگر ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ غیر مسلموں کو غیر منصفانہ طور پر ظلم سے تشدد کا نشانہ بنانا‘ ان کی مذہبی کتابوں کو نقصان پہنچانا‘ ان کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کرنا اور اسی طرح کے واقعات برپا کرکے اسلامی تشخص کو نقصان پہچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
.
کسی انسان کو اسلام کے دائرے میں لانے کے لئے یا مسلمان نہ ہونے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔ قرآن کی واضح ہدایت ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ دین میں جبر نہیں “ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کا یہی مطلب ہے کہ کسی بھی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف دین تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ اور اسلامی ریاست میں رہنے والے غیر مسلموں کی مذہبی آزادی سلب نہیں کی جاسکتی۔ ان کی جان اور مال اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت حکومت اور عام مسلمانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اور مسلمانوں کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ غیر مہذب کے لوگوں کے معبودوں کی برائی کریں۔
.
کسی کو اسلام کی دعوت دیتے اور اس کو اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرتے وقت بھی اس بات کی اجازت نہیں کہ کوئی مسلمان دوسروں کے معبودوں کی برائی کرے۔ صرف حق بیان کرنا اور اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنا کافی ہے اسے قبول کرنے نہ کرنے کا آزادانہ اختیار سامنے والے کا ہے۔ اس پر جبر کسی صورت میں نہیں کیا جاسکتا۔
.
قرآن کی حکمت
ٓاوروں کے خداؤں کو
برا کہو مت
.
ماخوذ:
القرآن‘ سورۃ الانعام 109
.
ڈاکٹر ریاض احمد
--------------------------------------------------------------------------------------
“ اور جن لوگوں کو یہ مشرک اللہ کے سوا پکارتے ہیں ان کو برا نہ کہنا کہ کہیں یہ بھی اللہ کو بے سمجھی میں برا (نہ) کہہ بیٹھیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “
.
القرآن‘ سورہ الانعام 109
Dr. Riaz Ahmed
About the Author: Dr. Riaz Ahmed Read More Articles by Dr. Riaz Ahmed: 53 Articles with 40368 views https://www.facebook.com/pages/BazmeRiaz/661579963854895
انسان کی تحریر اس کی پہچان ہوتی ہےاس لِنک کو وزٹ کرکے بھی آپ مجھ کو جان سکتے ہیں۔ویسےکراچی
.. View More