دلفریب مقامات جہاں آپ بھی ضرور جانا چاہیں گے

دنیا بھر میں لوگ سیر و تفریح کے لیے خوبصورت مقامات کا انتخاب کرتے ہیں جہاں وہ کچھ وقت گزار کر آرام و سکون حاصل کرسکیں- عام طور پر تو یہ خوبصورت مقامات قدرتی ہوتے ہیں لیکن ہم جن دلفریب مقامات کا ہم ذکر کر رہے ہیں بلاشبہ ان مقامات میں قدرت کی خوبصورت کاریگری تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ انسانی ذہانت کا بھی کمال ہے- کہیں انسانوں نے ان مقامات میں اپنی تفریح کے لیے گاڑی نما کشتیاں چلا رکھی ہیں تو کہیں زیر آب دیکھنے کے لیے شیشے کے فرش بنا رکھے ہیں- اس کے علاوہ کچھ خوبصورت مقامات مکمل طور پر اپنے تیار کردہ بھی ہیں جیسے کہ نیوزی لینڈ کا خوبصورت گارڈن یا پھر فرانس کی پرکشش نہر-
 

image
یہ خوبصورت گارڈن نیوزی لینڈ میں واقع ہے اور لوگوں کے سکون کے لیے گارڈن میں ایک جگہ بھی موجود ہے جہاں بیٹھ کر وہ اپنی تھکن اتار سکتے ہیں-
 
image
فرانس کے علاقے Colmar میں چلنے والی اس چھوٹی سی کشتی میں بیٹھ کر ارد گرد کے خوبصورت نظارے کیے جاسکتے ہیں-
 
image
یہ دلچسپ مقام سوئٹرز لینڈ میں واقع ہے جہاں لوگ کار نما کشتیوں میں بیٹھ کر سمندر کا لطف اٹھاتے ہیں-
 
image
یہ چھوٹا جزیرہ نما مقام یونان کے علاقے Mykonos میں واقع ہے جہاں بیٹھ کر ڈنر کرنا لوگوں کے لیے ایک منفرد تجربے کا باعث بنتا ہے-
 
image
جرمنی میں واقع اس لائبریری کے دیواریں شیشے کی ہیں اور یہاں مطالعہ کرنے والوں کو سکون کے ساتھ تازگی کا احساس بھی حاصل ہوتا ہے-
 
image
یہ کاٹیج مالدیپ میں واقع ہے اور سمندر کے اوپر بنایا گیا ہے- اس کاٹیج کے شیشے کے فرش کے ذریعے سطح سمندر سے نیچے کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے-
 
image
یہ بیچ ریزورٹ فلوریڈا کے علاقے Sarasota میں واقع ہے اور یہاں لوگ ساحلی ریت پر بنے ان ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہیں-
 
image
غار میں بنایا جانے والا یہ سوئمنگ پول یونان کے علاقے Satorini میں واقع ہے- اور یہاں لوگوں کے بیٹھنے کے آرام دہ تکیے بھی رکھے گئے ہیں-
 
image
یہ خوبصورت منظر کولمبیا کے علاقے سانٹا مارٹا ہے کا ہے-یہاں آنے والے سیاح ان چھوٹے ہٹ میں کچھ وقت ضرور گزارتے ہیں-
 

image

پانی پر بہتا یہ بنگلہ مالدیپ میں واقع ہے- اس بنگلے کے اردگرد کا منظر انتہائی دلکش ہوتا ہے جیسا تصویر میں دکھائی بھی دے رہا ہے-
 

 
YOU MAY ALSO LIKE:

Maybe you're sitting at your desk at work, or maybe just lounging in your bed, but these pics will transport you to much more exciting places. Take a mini virtual vacation around the world without getting up right now!