’مردہ‘ خاتون سرد خانے میں ’زندہ‘ ہوگئی

پولینڈ میں خاندانی ڈاکٹر کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی ایک 91 سالہ خاتون مردہ خانے میں 11 گھنٹے گزارنے کے بعد اچانک زندہ ہو کر واپس اپنے گھر کو پہنچ گئی۔

91 سالہ یعنینا یکاکووچ نامی پولش خاتون کی ایک رشتے دار جب ان سے ملنے گھر آئیں تو انہیں یعنینا یکاکووچ بالکل ساکت حالت میں دکھائی دی اور نہ ان کی سانسیں چلتی ہوئی محسوس ہوئی- اس صورتحال کو دیکھ رشتے دار خاتون نے خاندانی ڈاکٹر کو بلا لیا-
 

image


ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد یعنینا یکاکووچ کو مردہ قرار دے دیا جس کے بعد گھر والوں نے خاتون کو مردہ خانے منتقل کر دیا اور خود آخری رسومات کی تیاری شروع کردیں-

دوسری جانب مردہ خانے کے عملے کے ارکان نے کچھ دیر بعد خاتون کے جسم کو حرکت کرتا دیکھا تو عملے نے یعنینا یکاکووچ کے خاندان کو خاتون کے زندہ ہونے کی اطلاع دی۔

گھر واپسی پر یعنینا یکاکووچ نے صرف سردی لگنے کی شکایت کی جس پر انھیں سوپ اور پین کیک پیش کیے گئے۔

یعنینا یکاکووچ کے خاندانی ڈاکٹر اس واقعے پر شدید حیران ہیں کیونکہ ان کے مطابق خاتون کی سانسوں کے ساتھ ساتھ دل نے دھڑکنا بند ہو چکی تھی اور ڈاکٹر کے مطابق ان کی موت واقع ہوچکی تھی۔
 

image

یعنینا یکاکووچ کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا کچھ علم نہیں کیونکہ انہیں دماغی خلل کی بیماری لاحق ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

91-year-old Polish woman surprised morgue workers when she started moving, 11 hours after being declared dead at home, public television reported yesterday. Janina Kolkiewicz woke up inside a body bag in a cold chamber at the morgue in eastern Poland last Thursday, according to the TVP public broadcaster.