والدین کو یہ مفید ٹپس ضرور اپنانی چاہئیں

بچوں کی پرورش دنیا کا سب سے مشکل کام ہے- پرورش کے دوران والدین کو متعدد چھوٹے چھوٹے مسائل کا سامنا رہتا ہے مثلاً کبھی بچے نے جوتے الٹے پہن لیے تو کبھی انگلیاں دروازے میں آگئیں- لیکن ان پریشانیوں سے بچاؤ بھی کوئی مشکل کام نہیں- اس کے لیے آپ کو صرف چند آسان اور مفید ٹوٹکوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا-
 

image
یہ ایک دلچسپ لباس ہے جو گھٹنے کے بل چلنے والے بجوں کو اگر پہنا دیا جائے تو انہیں چلنے میں بھی آسانی ہوتی ہے اور ان کے چلنے کے دوران گھر کی صفائی بھی ہوتی رہتی ہے-
 
image
یہ rompers جڑواں بچوں پہنا دیے جائیں تو آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے بھی باآسانی ان کی شناخت کرسکیں گے-
 
image
یہ ایک عارضی ٹیٹو ہے جو بچے کی گمشدگی کی صورت میں کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے-
 
image
لوشن کی خالی بوتلیں پھینکنے کے بجائے انہیں کاٹ کر بیسن کے نل کے ساتھ منسلک کردیں- بچوں کو ہاتھ دھونے میں آسانی ہوگی-
 
image
ان دستانوں کے استعمال سے عوامی مقامات پر آپ کو بچے کے گم ہونے کی فکر نہیں رہے گی-
 
image
یہ چیز تو انتہائی عام ہے کہ اکثر بچوں کا ہاتھ دروازے میں آجاتا ہے- بچے کو اس تکلیف سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ دروازے پر pool noodle لگا دیں-
 
image
اکثر بچے نہانے کے نام سے بھاگتے ہیں لیکن اس شاور کیپ کا استعمال کر کے انہیں بغیر رلائے نہلایا جاسکتا ہے-
 
image
عموماً دیکھا گیا ہے کہ بچے الٹے جوتے پہن لیتے ہیں٬ اس کا حل بھی انتہائی آسان ہے- آپ ایک کارٹون اسٹیکر دو حصوں میں تقسیم کر کے جوتوں کے اندر چسپاں کردیں-اسٹیکر کے ٹکڑوں کو درست انداز میں ملانے کے لیے بچے خود ہی سیدھے جوتے پہن لیں گے-
 
image
DVD کے پرانے باکس کو آپ کلر پینسل کے باکس کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں-
 

image

اگر آپ کو خوف ہے کہ رات کو سوتے میں بچہ بستر سے نیچے گر جائے گا تو بیڈ شیٹ کے نیچے pool noodle رکھ دیجیے-
 

image

کانٹے کا چھبنا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے- لیکن اسے آسانی سے نکالا جاسکتا ہے٬ بیکنگ سوڈا میں پانی ملا کر پیسٹ تیار کرلیجیے اور اسے متاثر جگہ پر لگا دیجیے- چند منٹوں کے انتظار کے بعد کانٹا خود ہی جلد میں سے ابھر کر باہر آجائے گا-

 
YOU MAY ALSO LIKE:

Raising kids is the hardest job in the world. Here are some tips that will make parenting easier and bring a smile to your children’s faces. Enjoy and don’t forget to take notes!