بندروں کی شادی وہ بھی دھوم دھام سے

یوں تو جانوروں کی شادی اب کوئی غیرمعمولی بات نہیں رہی لیکن بعض اوقات ان شادیوں میں بھی چند ایسے منفرد اپنا لیے جاتے ہیں کہ یہ شادیاں بھی انوکھی بن جاتی ہیں-

گزشتہ دنوں ایک ایسی ہی ایک انوکھی شادی شمالی بھارت میں دیکھنے میں آئی جو کہ دو بندروں کے درمیان ہوئی- بندروں کی یہ شادی انتہائی دھوم دھام کے ساتھ سرانجام پائی-
 

image


بہار کی ریاست میں ضلع بیتیاہ میں منعقد کی کی گئی شادی کی اس تقریب میں دو سو سے زائد دیہاتیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دلہن ’رام دلاری‘ کو ایک سنہری فراک جبکہ دولہے 13 سالہ بندر ’رامو‘ کو پیلی ٹی شرٹ پہنائی گئی تھی۔

دولہا اور دلہن کو لے جانے والی جیپ کو بھی خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا-

اس شادی میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر کارڈ بھی چھپوائے گئے جبکہ گانے بجانے کے لیے ایک بینڈ کو بھی بلایا گیا۔ اس کے علاوہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔
 

image

بندر کے مالک اڈیش کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے تقریباً سات سال پہلے نیپال میں خریدا تھا اور وہ اسے اپنے منہ بولے بیٹے کی مانند سمجھتے ہیں-

دوسری جانب بندریا رام دلاری کے مالک کا کہنا ہے انہوں اس بندریا کو ایک دیہاتی میلے میں خریدا تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

More than 200 villagers in northern India have attended an elaborate Hindu wedding ceremony for two monkeys. The wedding was organised by the owner of the monkeys, who said the male was "like an adopted son" to him.