چین: ڈرون گرانے کا کامیاب تجربہ

چینی انجینئرز نے ایک مرتبہ پھر ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب پرپا کرتے ہوئے لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرون گرانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے- چینی انجینئرز کا ایجاد کردہ نیا سسٹم نیچی اور آہستہ پرواز کرنے والے ڈرون طیاروں کو باآسانی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 

image


یہ سسٹم 500 میٹر کی بلندی سے نیچے اڑنے والے ڈرون طیاروں کو تباہ کرتا ہے جبکہ یہ 180 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم رفتار میں کام کر سکتا ہے۔

چین کا ایجاد کردہ یہ لو ایلٹی ٹیوڈ کا سینٹینل سسٹم گاڑیوں میں بھی نصب کیا جاسکتا ہے اور یہ صرف دو کلو میٹر کے رداس(ریڈیس) میں اپنے نشانے کا پتہ لگانے کے بعد محض پانچ سیکنڈ میں اسے نشانہ بنا سکتا ہے۔
 

image

اس وقت دنیا میں چین سمیت کئی ممالک لیزر ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ہتھیار بجلی مدد سے چلتے ہیں- ان ہتھیاروں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ میں لیزر ہتھیار مستقل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

China has developed and successfully tested a highly accurate laser defense system against light drones. The homemade machine boasts a two-kilometer range and can down "various small aircraft" within five seconds of locating its target.