کتب بینوں کے لئے

دنیا کے ترقی یافتہ لوگوں کی عادات کا جائزہ لیا جائے تو پتہ لگتا ہے کہ یہ لوگ کتب بہت شوق سے پڑھا کرتے تھے۔ صرف انٹرنیٹ کے آںے سے پہلے والے لوگ ہی نہیں بلکہ آج انٹرنیٹ کے ترقی یافتہ زمانے میں بھی ترقی یافتہ لوگ کتب بینی سے وابسستہ ہیں۔

کتب بینی وہ کام ہے جو کہ آج انٹرنیٹ کے دور میں لوگوں کی بہت کم تعداد کا پسندیدہ ہے۔ بہت سے لوگ افورڈ نہیں کر سکتے اور بہت سے لوگوں کے مطابق یہ کام پسند ہے مگر وقت نہیں ملتا۔

کچھ تکنیکس اور کام ایسے ہیں جنکو کرنے سے یہ امکان موجود ہے کہ آپ بہت آسانی سے کتاب پڑھنے کے لئے وقت نکال سکتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ آپ واقعی میں کتاب پڑھنا چاہتے ہوں۔

۱۔ اپنے آپ پر لازم کر لیں کہ مخصوص وقت میں آپ نے یہ کوئی کتاب مکمل پڑھنی ہی ہے۔ یہ مخصوص وقت آپکی اپنی مصروفیات کے مطابق ایک ہفتے کا وقت یا ایک مہینے کا یا دس دنوں کا بھی ہو سکتا ہے مگر یہ منحصر آپ پر ہے۔ آپکو کتنا وقت اپنے اس مقصد کے حصول کے لئے سوٹ ایبل ہے۔ آرام سے وقت اور کتاب کو منتخب کریں اور پھر ہر حال میں پورا کریں اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ آپ ایک بار اس کام کو کر لینے سے اسکو باقاعدگی سے کرنے کے عادی ہو تے جائیں گے بس خود پر جبر کرنے اور ریس میں لگنے سے پر ہیز کریں اور اپنی استطاعت کے مطابق وقت منتخب کرلیں۔

۲۔ آج کل ایک موبائل اور کوئی بھی پورٹ ایبل ڈیوائس ساتھ لے کر پھرنا جس میں آپ کتاب ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کر سکیں بے حد آسان ہے۔ اس سے آپکو جب بھی جہاں بھی جب بھی جتنا بھی جہاں بھی موقع ملے کتاب کو پڑھ سکیں گے۔ ایک تو وقت کا ضیاع بھی نہیں ہوگا ااور دوسرے دن بھر میں ہمیں بہت سے منٹس وقفے سے ایسے ملتے ہی رہتے ہیں جنکو ہم میوزک سن کر یا لا حاصل سوچوں میں کھو کر بخوشی ضائع کر لیتے ہیں۔ سو اس سے بچیں۔ اور کچھ پڑھیں ایک وقت آئے گا کہ ان چند منٹس کا استعمال ہی آُپکو بہت کچھ پڑھا چکا ہوگا۔

۳۔ جو لوگ آُ پ ہی کی طرح کتب پڑھنے کے شوقین ہوں انکے ساتھ شامل ہو جائیں اور ان سے شئیرنگ کریں۔ کتابوں پر تبادلہ خیال کریں ان سے دوسری کتابوں کو ڈسکس کریں۔ یہ ڈسکشنز آپکو تحریک دیں گی کہ آپ بھی دیگر کتابیں پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بات کرنے کے لئے مواد آپ کے پاس ہو۔ اپنے ہی ذوق و شوق جیسے دیگر لوگوں سے منسلک ہونے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپکے اپنے شوق کو جلا ملتی ہے۔
۴۔ کسی بھی کتاب کو پڑھنے سے پہلے اسکے جو موٹے موٹے حاشئے ہوں یا یہڈ لائنز ہوں یا مخصوص نقاط ہوں یا مختصر تعارف ہوں انکو پڑھ لیں اس سے ہوتا یہ ہے کہ ذہن میں ایک تجسس اور خیال کتاب کے بارے میں پیدا ہو جاتا ہے اور یہ دلچسپی ایک دن کتاب کو اس طرح سے ریویو کے بعد اگلے دن پھر پڑھنے کی طرف واپس آنے پر اکساتی ہے۔ اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کتاب کے بارے خیال دماغ میں بیٹھ جاتا ہے اور کتاب کے نقط یادداشت میں منتقل بھی بہتر انداز میں ہوتے ہیں بجائے اسکے کہ آپ سیدھے سیدھے ایک کتاب اٹھائیں اور اسکو پڑھ کر رکھ دیں۔

۵۔ کتاب میں جو بھی پڑھیں وہ دوسروں کو بتائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شئرنگ آپ نے ان کے ساتھ کی جو آپ ہی کی طرح پڑھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جبکہ بتانی انکو ہے جو کہ آپکی طرح پڑھتے نہیں۔ مگر دلچسپی رکھ سکتے ہیں۔ اس سے نا صرف کتاب یاد ہو گی بلکہ آُپ دوسروں کے ساتھ بانٹ کر انکو بھی سیکھائیں گے اور سکھانے کی جو خوشی ہے وہ آپکو مزید پڑھنے پہ فوکس کروائے گی۔
 

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 272612 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More