اعتماد پیدا کرنے کے چند طریقے

کانفیڈنس یا اعتماد وہ چیز ہے جس کو ہر شخص پانا چاہتا ہے اور اپنی شخصیت کا ایک لازمی حصہ بنانا چاہتا ہے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہم لوگ عام طور پر اعتماد کو اندرونی طور پراپنے اندر سے جگانے اور شخصیت کا مستقل حصہ بنانے کی کوشش نہیں کرتے۔ اصل اعتماد یہی ہے کہ آپ اندر سے خود پر اعتماد کریں اور آپ کو مخصوص لوگ، جگہ، لباس یا سٹائل کو اپنا کر ہی پر اعتماد نہ بننا پڑے بلکہ آُ پ پر اعتماد ہوں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکلمل پر اعتماد ہوں۔

۱۔ ہمیشہ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر خدا سے شکوہ کرنے کی بجائے آُپ خدا کا شکر کریں اور اپنے ظاہر کے بارے میں کچھ اچھا سوچیں اور پھر خود سے کہیں۔ اسسکی وجہ یہ ہے جب آپ ظاہری حوالے سے خود کو اچھا کہیں گے تو اچھا محسوس بھی کریں گے اور جب اچھا محسوس ہو گا تو آپکے ظاہر میں ایک نکھار محسوس ہو گا جو کہ آپکو خود کو بھی اور دوسروں کو بھی محسوس ہو گا۔

۲۔ اپنی چال چلن پر کام کیجئے مطلب یہ کہ باڈی لینگوئج کو ایسی بنائیں کہ آپکے اٹھنے بیٹھنے ہاتھ ہلانے منہ چلانے سر کھجانے دانت نکالنے تک کا انداز تہزیب یافتہ ہو اب اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہر وقت ہی ایسا کریں یہ مسکل ہے اسکا آسان حل یہ ہے کہ آپ گھر سے باہر یا لوگوں سے ملتے جلتے وقت ان باتوں کا خیال خاص طور پر رکھیں آہستہ آہستہ یہ طریقہ آپ کی شخصیت کا ایک مستقل حصہ بن جائے گا۔ اور یاد رکھئے تہزیب یافتہ ہونا آُپکو پسندیدہ بھی بناتا ہے اور آپکو دوسروں کے سامنے گھبراہٹ سے بھی بچاتا ہے۔

۳۔ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کوئی کتاب یا اخبار ہر روز دس منٹ کے لئے پڑھیں اس سے مراد یہ نہیں کہ اپنے سامنے کھڑَے ہو کر سلطان راہی بنیں بلکہ مراد صرف یہ ہے کہ کچھ پڑھا جائے اور بظاہر یہ آسان لگتا ہے مگر جب آُ پ اس پر عمل کرنے لگیں گے تو آپکو شروعات میں تو اپنی آںکھوں میں دیکھ کر ہی بات کرنا بے حد خوفزدہ کردے گا۔ آپ خود سے بھی گھبرائیں گے اور دل زور زور سے دھڑکنے لگے گا۔ ایک وقت آئے گا کہ یہ کیفیت ختم ہو جائے گی اور اپنے ساتھ ساتھ لوگوں سے بھی اعتماد کے ساتھ بات کرنا ممکن ہوگا اور دل کا گھبرانا اور خوف آنا ختم ہو جائے گا۔

۴۔ کوئی اچھے کام دن میں دو سے پانچ ضرور کریں ان کاموں میں کسی کو اچھی بات کہنے سے لے کر کسی کی مالی مدد کرنے کا بھی ہو سکتا ہے۔ بظاہر اعتماد سے اسکا تعلق نظر نہیں آتا جبکہ جو لوگ کوئی اچھا کام دل سے کرتے ضرور ہیں انکا اپنی نظروں میں امپریشن اچھا ہوتا جاتا ہے خود اپنی نظروں میں عزت بڑھنے لگتی ہے۔ تو دوسروں کے ساتھ بھی اچھا اور اعتماد کا رویہ ممکن ہتا جاتا ہے۔

۵۔ لباس پر کام کرنا اس سے مراد مہنگا نہیں بلکہ صاف ستھرا اور ڈیسنٹ لباس ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آُ پ بظاہر صاف ستھرے دکھتے بھی ہیں تو آپکو اچھا محسوس ہوگا اور دوسروں سے بات کرنے میں گھبراہٹ یا ہچکچاہٹ ختم ہو جائے گی۔ سب سے اہم بات لباس کی قیمت کوئی بھی ہو اسکو دل پر نہیں لینا اور دوسروں سےموازنہ نہیں کرنا بلکہ موقع محل کے لحاظ سے پہننا ہے ۔ موقع محل کے لحاظ سے تیاری آُپکو بہترین بناتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔آفس جارہے ہیں یا شادی اٹینڈ کرنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈریسنگ کیسی ہونی چاہئے ہر ایک جانتا ہے۔

۶۔ اسی طرح اکثر ہم لوگوں کو وہ کام کرنا پڑ جاتے ہیں جن کی عادت نہیں ہوتی یا جن کو کرتے ہوئے خوف ضرور محسوس ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر باس سے کوئی بات کرتے ہوئے، کسی کو اپنی خدمت پیش کرتے ہوئے ڈر ہوتا ہے کہ پپتہ نہیں میں کام ٹھیک سے کر پاؤ ں گا یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اس طرح کے کاموں کو کر لینا چاہئے ایک تو یہ کہ خوف کا سامنا کرتے کرتے خوف آہستہ آہستہ ختم ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔خود پر بھروسہ ہونے لگتا ہے اور انسان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ہاں میں یہ کر سکتا ہوں۔

۷۔ اچیومنٹس انسان کے اعتماد کو بڑھاتی ہیں۔ صرف نمبر لے لینا یا اچھی نوکری پر لگ جانا آُپکو کامیاب کہلا سکتا ہے مگر ذات میں وہ خوشی اور اعتماد نہیں لاسسکتا جو کہ اعتماد سازی کے لئے آنا ضروری ہوتا ہے۔ کسی کو تقریر کا شوق ہو سکتا ہے کسی کو آرٹ سے متعلقہ کسی کام کا تو اپنے شوق کے کاموں میں وقت اور انرجی لگا کے خود کو ثابت ضرور کریں تو آپکا اعتماد اچیومنٹس کی وجہ سے نکھرتا چلا جائے گا۔ یہیں سے آپکو حقیقی اعتماد ملے گا۔

۸۔ غلطیوں پر خود کو معا ف کرنا سیکھِیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خواہ چھوٹی ہو یا بڑی غلطیاں اکثر لوگوں کو ایک مستقل سے خوف اور پشیمانی میں مبتلا رکھتی ہیں تو ان غلطیوں پر کود کو معاف کردیا کریں بہت سے لوگوں میں اعتماد نہ ہونے کی بہت بڑی وجہ یہی ہوتی ہے کہ غلطیوں پر اندر ہی اندر کڑھتے رہتے ہیں۔۔۔۔ یہ کڑھنا ہی پر اعتماد شخصیت کو پھلنے اور پھولنے نہیں دیتا۔

۹۔ بانٹنا سیکھیں اور خوش ہونا سیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ چیز آپکے اندر کے اعتماد سب سے ذیادہ مدد گار ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔جب آپ کود سے خوش ہوتے ہیں تو اعتماد کے ساتھ زندگی جیتے ہیں دوسروں سے ملتے ملاتے ہیں دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹتے ہیں۔ یہ بانٹنا آپکو زندگی میں مزید خوشیاں دیتا ہے۔۔۔۔۔پر اعتماد لوگ خواہ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں زندگی میں خوش رہتا ہے اور زندگی سے لطف لیتا ہے کیوں کہ دکھ سکھ زندگی کا حصہ ہیں۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 272922 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More