اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے کا نیا طریقہ

یقیناً آپ تو صرف اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے کے واحد روایتی طریقے سے ہی واقف ہوں گے جس میں ہم کارڈ مشین میں لگا کر اپنی مطلوبہ رقم حاصل کرتے ہیں لیکن چین کی ایک خاتون نے رقم حاصل کرنے کا ایک منفرد طریقہ ایجاد کرلیا اور یہ طریقہ تھا مشین کو توڑ رقم نکالی جائے -
 

image


یہ دلچسپ واقعہ چین کے علاقے Dongguan میں واقع ایک شاپنگ مال پیش آیا جہاں نصب ایک اے ٹی ایم مشین سے جب کسی وجہ سے رقم باہر نہ آئی تو اس چینی خاتون نے مشین کو ہی توڑ ڈالا-

اس تخریبی کاروائی کے لیے خاتون نے کسی قسم کا کوئی ہتھیار استعمال نہیں کیا اور یہ کام اپنے ہاتھوں سے سرانجام دے ڈالا-

حیران کن طور پر اس تمام واقعہ کے دوران آس پاس کے لوگ صرف تماشہ دیکھتے رہے اور کسی نے بھی خاتون کو روکنے کی کوشش نہیں کی- یہاں تک موقع پر موجود تین سیکورٹی اہلکاروں نے بھی خاتون کو کچھ نہیں کہا-
 

image

دوسری جانب خاتون کاروائی کے بعد بھی ٹوٹی ہوئی اے ٹی ایم مشین کے ساتھ ہی کھڑی رہی جنہیں بعد میں پولیس اپنے ساتھ لے گئی-
YOU MAY ALSO LIKE:

A woman seemed to experience a brain snap after she couldn't get any cash out of the ATM prompting her to tear apart the machine with her own hands. The lady created quite a scene in a shopping mall in Dongguan in the Chinese province of Guangdong when she astoundingly dismantled the machine within a matter of minutes.