ملزم شناخت٬ مسیحا کو لوٹنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ---

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی خدمت کے حوالے سے عالمی شہرت کے حامل سماجی کارکن اور عبدالستار ایدھی کے فلاحی سینٹر میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اور یہ ملزم کوئی اور نہیں بلکہ ایدھی سینٹر کا ایک سابقہ ملازم ہے۔
 

image


گزشتہ روز عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کے خاکے تیار کر کے جاری کئے گئے تھے جبکہ ملزم کی شناخت اس کے سابقہ ریکارڈ، عینی شاہدین اور تصاویر کی مدد سے ہوئی ہے لیکن فی الحال ملزم کے نام اور اس کی شناخت کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

فلاحی سینٹر میں ڈکیتی کی یہ واردات اتوار 19اکتوبر کو کراچی کے علاقے میں میٹھادر میں واقع ایدھی سینٹر کے مرکزی دفتر میں ہوئی اور اس وقت دفتر عبدالستار ایدھی بھی موجود تھے جنہیں اسلحہ کے زور پر ایک جانب بیٹھا دیا گیا تھا۔

عبدالستار ایدھی کے مطابق لوٹی جانے والی اشیا میں نقد رقم اور سونا شامل ہے اور یہ سب اشیا مختلف لوگوں کی امانتیں تھیں-
 

image

پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں گواہوں کے بیانات کے ریکارڈ کے علاوہ سینٹر کے سابقہ اور موجودہ متعدد خواتین و مرد ملازمین کا موبائل فونز کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا گیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم گلستان جوہر کا رہائشی ہے گزشتہ 16 سالوں سے وارداتیں کر رہا ہے اور ڈکیتی کے جرم میں جیل بھی جا چکا ہے۔

پولیس کی جانب سے اس وقت مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Activities have been accelerated to catch the 9-member gang involved in the robbery at Edhi Center Karachi. According to the reports, an employee working at the Edhi Head Office has recognized an employee who was involved in the robbery.