سردی کا موسم اور آپ کی جلد

قارئین سردی کا موسم شروع ہو چکا ہے اور آئیندہ آنے والے مہینے اور زیادہ سرد ہوں گے اب تو پاکستان میں سردیاں ہر سال سرد سے سرد ہوتی چلی جا رہی ہیں۔کچھ لوگ تو سردیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کے لئے سردیاں وبال جان ہوتی ہیں۔بہر حال سردیوں میں ہر ایک کوسردی سے بچنے کی ضرورت ہے۔اور خاص طور پر جلد کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ سرد ی کی شدت سے اسے محفوظ کیا جا سکے ۔تو قارئین پہلے کی طرح آج بھی آپ کے لئے مفید کالم لے کر آیا ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ کو پسند آئے گا اور آپ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے ۔اور ہاں جو میرا کالم پسند آئے اس کو لائیک کرنا اور اپنے قیمتی مشورے دینا نہ بھولئے گا۔

دوستو ! سردیوں میں سرد ہوا اور اس میں نمی کی وجہ سے ہماری جلد متاثر ہوتی ہے اس سے جلد پر خشکی ہوتی ہے اور ہماری جلد پھٹنا شروع ہو جاتی ہے اور بعض اوقات اتنی زیادہ پھٹ جاتی ہے کہ اس میں سے خون نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔یہ کافی پریشان کن بات ہے لیکن تھوڑی بہت توجہ دینے سے ہم اس مسئلہ سے نمٹ سکتے ہیں۔مردوں کی نسبت عورتوں کو اپنی جلد کی حفاظت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ان کی جلد نرم و نازک ہوتی ہے۔عام طور پر عورتیں اپنی پسند کی ایک ہی کریم سارا سال خرید کر استعمال کرتی رہتی ہیں جس سے خاطر خواہ فرق نہیں پڑتا ۔سردیوں کے موسم میں خواتین کو ایسی کریم کا استعمال کرنا چاہیئے جس میں آئل اور کریم کا مکچر شامل ہو یعنی کولڈ کریم کا استعمال کرنا بہتر رہتا ہے۔

اس کے علاوہ بازار میں ایسے لوشن دستیاب ہیں جن میں وٹامنز شامل ہوتے ہیں ان کا استعمال کریں۔ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کے بنے ہوئے استعمال کریں۔عام بازاری کمپنیوں کی پروڈکٹس استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ آپ کی جلد اور خوبصورتی کا معاملہ ہے۔

سردیوں میں زیادہ گرم پانی سے جلد کو نہ دھوئیں اور نہ ہی نہائیں بلکہ نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔دوسری بات یہ یاد رکھنے کی ہے کہ سردیوں میں نہانے کے بعد کریم لگا لیں تاکہ جسم میں نمی موجود رہے اور خشک نہ ہو۔آجکل کی خواتین مصروفیت کی بنا پر بھی اپنے آپ کو وقت نہیں دے سکتیں اگر کسی وجہ سے بازار نہ جا سکیں تو گھر پر بھی آپ زیتون کا تیل،عرق گلاب اور لیموں کا رس استعمال کرنے سے بھی جلد کی خشکی سے نجات حاصل ہو سکتی ہے۔خشک اور کھردری جلد کے لئے لیموں کے رس کو دودھ کی ملائی میں ملا کر جلد پر لگانے سے خشکی دور ہو جاتی ہے۔

ہماری کمپنی نے بھی ایک آئنٹمنٹ تیار کیا ہے جس سے جلد کا پھٹنا ،چہرے کے دانے،کیل مہاسے ،داغ دھبے اس کے استعمال سے دور ہو جاتے ہیں ۔جس کی قیمت صرف 200روپے ہے ۔ سردیوں کے موسم میں ہر گھر میں اس کا ہونا ضروری ہے۔اور اس کے اچھے نتائج بھی ہیں۔کیونکہ اسے ہم نے مختلف لوگوں پر آزمانے کے بعد مارکیٹ کرتے ہیں۔یہ صرف آپ ہم سے ہی حاصل کر سکتے ہیں ۔اس کو منگوانے کے لئے صرف اپنا نام اور پتا موبائیل فون 03004716259پر بھیج دیں۔کال مت کریں۔ یہ آئنٹمنٹ دن میں تین بار ہاتھ ،چہرے اور پاؤں پر لگائیں۔یا پھر سوتے ہوئے اس کا استعمال کریں۔سارا سال آپ کے ہاتھ پاؤں پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت ہو جائیں گے۔اس میں کچھ ہومیو ادویات کا استعمال بھی کیا گیا ہے جو جلدی امراض میں بھی مفیدہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1837811 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More

Sardi Ka Mausam Aur Jild Ki Hifazat - Find Sardi Ka Mausam Aur Jild Ki Hifazat & other health information on symptoms, diagnosis, treatments, research of a comman man. Get the latest health tips and advice from users of Hamariweb Articles including family health, diet and fitness.