بھارت کی جارحیت

ہم بھارت سے پیار ،امن اور دوستی کی پینگیں پروان چڑھانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور وہ ہے کہ بات کو سمجھ ہی نہیں رہا اور آئے دن پاکستان سرحدوں کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے اور اس بار تو بھاری توپ خانے سے کتنے پاکستانی شہریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔پاکستانی فوج کی جوابی کاروائی سے بھارت کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

در اصل بھارت کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں گڑ بڑ کرنا چاہتا ہے اور اسی لئے وہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی بھی کرتا رہتا ہے۔تاکہ عالمی برادری کی نظروں سے چپھا سکے۔اخبار کی ایک خبر کے مطابق حافظ سعید نے کہا ہے کہ بھارت ان چھوٹے چھوٹے حملوں سے بڑی جارحیت کی تیاری کر رہا ہے۔حافظ صاحب ! ہم سب کو اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ بھارت کو پاکستان سے اس طرح کی خلاف ورزیاں یا پھر جنگ مہنگی پڑ سکتی ہے۔اور اس کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے اور یہ بات بھارت بھی جانتا ہے ۔اس لئے میرا نریندر مودی کو مشورہ ہے۔کہ جناب آپ پاکستان کو اپنا صوبہ گجرات نہ سمجھیں اور ہوش کے ناخن لیں یہ پاکستان اب ایٹمی طاقت بن چکا ہے اور ہم آپ کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور ان حالات میں عوام بھی اپنی اس نڈر فوج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے۔اس لئے پاکستان کی دوستی کرنے کی کوشش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے اور ہر قسم کی جارحیت سے باز رہا جائے۔

بھارت کی پالیسی رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان کو نقصان سے دوچار کیا جائے لیکن ہمیں اپنی حکمت عملی سے اس کے ہر برے ارادے کو ناکام بنانا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی۔پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا اور انشااﷲ اسلام کا جھنڈا اور پاکستان تا قیامت قائم رہیں گے۔

ہمیں اپنے تمام اختلافات بھلا کر ملک کے لئے ایک ہو جانا چاہیئے تاکہ دشمن ہماری کسی بھی کمزوری سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔بھارت ہمارا اذلی دشمن ہے اوررہے گا اس لئے اس سے زیادہ امیدیں وابسطہ کرنا ٹھیک نہ ہو گا۔بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی پالیسیوں پر ہمیں غور کرنا ہو گا اور برابر کی پالیسی پر ہی بات کرنا ہو گی ۔ہم ایک غیرت مند قوم ہیں اور ہمیں عزت سے ہی جینا ہو گا اس کے علاوہ ہمارے لئے کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

آخر میں میری دعا ہے کہ میرا پیارا ملک پاکستان تا قیامت یونہی آباد رہے اور دنیا میں ایک روشن ستارہ بن کر ابھرے (آمین)
H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1840915 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More