پراسرار آگ اور واقعات سے دوچار اطالوی گاؤں

دنیا میں ایسے بہت سے پراسرار مقامات موجود ہیں جن کے بارے میں آج تک سائنسدان کوئی وضاحت نہیں پیش کرسکے- ایسا ہی ایک پراسرار گاؤں اٹلی میں واقع ہے جہاں مسلسل عجیب وغریب واقعات رونما ہورہے ہیں اور ان سب میں قابلِ ذکر اچانک ایک نامعلوم آگ کا بھڑک اٹھنا ہے- یہ پراسرار آگ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ جل اٹھتی ہے-

گزشتہ دس سالوں سے اٹلی کے ایک گاؤں Canneto di Caronia کے باشندے انتہائی خوفزدہ اور پریشان کن زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی اس پریشانی کا سبب گاؤں میں کبھی بھی اچانک بھڑک اٹھنے والی پراسرار آگ ہے جس کے بھڑکنے کی وجہ آج تک کوئی نہیں جان سکا-
 

image


رواں سال ان عجیب وغریب واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس پراسرار آگ کے نتیجے میں جلنے والی اشیا میں میٹرس٬ بیڈز اور کاریں کے علاوہ دیگر آلات مثلاً ریفریجریٹر اور موبائل فون شامل ہیں اور حیرت ناک بات یہ ہے کہ واقعے کے وقت یہ آلات بجلی سے منسلک بھی نہیں ہوتے-

اس پراسرار سلسلے نے گزشتہ کئی سالوں سے ماہر ارضیات اور طبعیات کو بھی حیران و پریشان کر رکھا ہے اور وہ بھی آج تک اس کی کوئی درست سائنسی وضاحت پیش نہیں کرسکے- لیکن دیہاتی اسے شیطانوں کارنامہ قرار دیتے ہیں-

دیہاتیوں کا ماننا ہے کہ یہ تمام پراسرار کام شیطانی طاقتیں یا خلائی مخلوق وغیرہ سرانجام دیتی ہیں جبکہ دوسری جانب اس کی کوئی منطقی وجہ بھی موجود نہیں ہے-

آگ لگنے کے ان پراسرار واقعات کا آغاز جنوری 2004 اور اس وقت بھی بظاہر اس کی کوئی وجہ نہیں دکھائی دی- جن گھروں میں آگ لگی ان کا تمام ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگیا- شادی کے تحائف٬ فرنیچر کے مختلف ٹکڑے یہاں تک کہ پانی کے پائپ بھی شعلوں کی نذر ہوگئے-
 

image

اس وقت مقامی بجلی کی کمپنی نے گاؤں کا بجلی کا کنکشن بھی منقطع کیا لیکن اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا- ماہرین اور حکام نے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن وہ بھی اس کی وجوہات جاننے میں مکمل طور پر ناکام رہے-

یہاں تک کہ National Institute of Geophysics and Volcanology کے آتش فشاں کے پہاڑوں کے علم کے ماہر اور اطالوی بحریہ کی ایک ٹیم بھی اس جگہ تک پہنچی لیکن وہ بھی اس کا کوئی قابل عمل حل تلاش نہ کرسکی-

گاؤں والے اس حد تک خوفزدہ تھے کہ چند باشندوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے پادری کو بلانے کی تجویز دے ڈالی- ایک مدت تک ماحول پرسکون رہا اور وہ خوفزدہ دیہاتی جو اپنا گھر بار چھوڑ کر چلا گئے تھے وہ واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئے-

یہ نامعلوم آگ اب بھی وقتاً فوقتاً لگتی رہتی ہے لیکن اب گاؤں والے بھی اس آگ کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھ گئے ہیں-

اس کے علاوہ جو عجیب و غریب واقعات ان گاؤں والوں کے ساتھ پیش آئے ہیں ان میں قابلِ ذکر تین گھروں کے پانی کے پائپوں کا اچانک لیک ہونا ہے اور اس کی بھی کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی جبکہ دوسری طرف ایک گھر کے باتھ روم میں نصب شیشے کا 35 گھنٹوں کے دوران 3 مرتبہ آگ پکڑنا بھی شامل ہے-
 

image

اس کے علاوہ دیگر پراسرار واقعات میں یہاں کئی ائیرکنڈیشنڈ کا پگھلنا٬ کاروں کے شیشوں کا پھٹنا٬ ہارڈ ڈسکس کا ڈیٹا اڑنا٬ آٹومیٹک دروازوں کا خود ہی بند ہونا اور کھلنا اور کئی جانوروں کی پراسرار موت شامل ہے-

2005 میں اطالوی حکومت نے ان سارے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک اسپیشل ٹاسک فورس بھی تخلیق کی جس میں اعلیٰ آرمی آفیسر٬ ماہر ارضیات٬ ماہر طبعیات٬ انجینئرز اور آرکیٹیکٹ بھی شامل تھے- اس فورس نے مختلف جدید آلات کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا٬ یہاں تک کہ گاؤں کی فضائی تصاویر بھی اتاری گئیں لیکن اس سب کا نتیجہ بھی صفر نکلا-

2007 میں ایک اطالوی اخبار نے سول پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ ممکنہ حد تک “خلائی مخلوق“ کا کام ہے کیونکہ جہاں بھی آگ لگی وہ انتہائی طاقتور برقی اخراج کی وجہ سے لگی اور یہ کسی انسان کا کام نہیں کیونکہ اس بجلی کی طاقت بعض مقامات پر 12 اور 15 گیگا واٹ کے درمیان رہی- ایک سال بعد کیس کو مزید تحقیقات کے لیے برطرف کردیا گیا اور اسے ایک “ نامعلوم تابکاری“ سے منسوب کردیا گیا-
 

image

لیکن ثبوتوں کی عدم موجودگی کے باعث دیہاتی باشندے واپس روحانی طاقتنوں کی جانب رجوع کرنے لگے-

30 ستمبر کا اسی طرح واقعات کا ایک سلسلہ اور رونما ہوا ہے اور بظاہر اس کی بھی وجہ نظر نہیں آتی- گاؤں سے دوبارہ مقامی لوگوں کو باہر نکال دیا گیا ہے اور اب یہاں فائر فائٹرز کی ایک چھوٹی سی ٹیم مقرر کر دی گئی ہے جو چھوٹے پیمانے پر لگنے والی آگ کو کنٹرول کرے گی-
YOU MAY ALSO LIKE:

For 10 years, the residents of the Sicilian village of Canneto di Caronia have been utterly spooked by hundreds of mysterious, unexplained fires that seem to erupt out of nowhere. The bizarre phenomenon, which has seen a sudden surge this year, includes spontaneous combustion of mattresses, beds, cars, and devices like fridges and mobile phones, even when switched off.