ہلدی اور بے شمار فوائد - Haldi ke Fawaid

قارئین آج میں نے ہلدی کے بارے میں قلم آزمائی کی کوشش کی ہے اور امید کرتا ہوں کہ اس میں بھی آپ کے لئے بے شمار فائدے ہوں گے۔ہلدی اپنے رنگ،ذائقہ اور خوشبو کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ہلدی میں کلیشیم،فولاد، پوٹاشیم ،زنک اور تانبا بڑی مقدار میں موجود ہیں۔ایک 100گرام ہلدی میں آپ کو 138%وٹامن B6،43%وٹامن C،21%وٹامن E،پوٹاشیم 54%،آئرن 517%،زنک40% شامل ہے۔اور اس میں کولیسٹرول 0%ہے اسی لئے ایسے افراد جن کا کولیسٹرول نارمل نہ ہو وہ ہلدی کا استعمال ضرور کریں۔

ہلدی کو ہر کوئی اپنے کھانوں میں استعمال کرتا ہے۔ہلدی رنگت میں پیلی اور اس کا تعلق ادرک کے خاندان سے ہے۔ہلدی تازہ حالت میں بھی مل جاتی ہے لیکن زیادہ تر اس کا استعمال خشک یا پھر پسی ہوئی حالت میں کیا جاتا ہے۔یہ باقی مصالحوں کی طرح تیز ہے۔ہلدی کھانوں کو تو لذیز بناتی ہی ہے لیکن اس کے علاوہ صنف نازک کے حسن کو نکھارنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ابٹن اور رنگ نکھارنے والی کریموں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔بیوٹیشن بھی مختلف اشیاء میں ہلدی کو شامل کر کے چہرے کی رنگت نکھارتے ہیں اور ہزاروں کماتے ہیں۔قدیم دور میں اسے نہ صرف کھانوں بلکہ جلد کے عوارض میں استعمال کیا جاتا تھا۔اور آج بھی لوگ ہلدی کا استعمال اندرونی اور بیرونی چوٹ لگنے پر کرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے تجربات سے ثابت کیا ہے کہ ہلدی کینسر کے خلاف مزاہمت رکھتی ہے۔اور انھوں نے چھاتی کے کینسر کے لئے دوا تیار کی ہے جو اس مرض کے لئے مفید ہے۔اس کے علاوہ جوڑوں کے دردوں اور جگر کی سوزش میں بھی ہلدی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ایک تحقیق کے مطابق ہلدی فالج کے بعد بہت زیادہ فائدہ مند ہو سکتی ہے۔اس سے جو دو تیار ہوئی ہے ان کے مطابق یہ دوا دماغ کے خلیوں تک پہنچ کر پٹھوں اور دماغی مسائل کو حل کرتی ہے۔ابھی یہ تحقیق جاری ہے اس لئے ابھی ممکنہ طور پر اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اس میں شامل پوٹاشیم دل اور بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔اور اس میں شامل آئرن خون کے سر خ خلیوں کو بڑھاتا ہے۔اس کے علاوہ خون کی کمی والے لوگوں کے لئے بھی مفید ہے۔خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ یہ خون کو صاف بھی کرتی ہے۔دماغی کمزوری،بلڈ پریشر اور متعدی امراض میں فائدہ مند ہے۔خارش کی صورت میں سرسوں کے تیل میں ملا کر حلوہ بنا کر کھانے سے آرام آ جاتا ہے۔نذلہ و زکام کی صورت میں دودھ میں ہلدی کا شامل کر کے استعمال کرنے سے آرام آتا ہے۔یرقان میں دہی اور لسی بڑی مفید رہتی ہے لیکن اگر یرقان میں دہی میں ہلدی ملا کر کھائی جائے تو زیادہ فائدہ ہو تا ہے۔اس کے عالوہ یہ چوٹ،سوجن اور درد میں مفید ہے ۔چوٹ کی صورت میں دودھ میں ملا کر پئیں اور ہلدی کا لیپ بنا کر چوٹ پر باندھ دیں۔ہلدی قبض کو رفع کرتی ہے اور معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے ۔دماغ کو سکون پہنچاتی ہے۔

قارئین آپ نے دیکھا کہ اﷲ تعالیٰ نے ہر چیز میں ہمارے لئے کتنے فوائد چھپا رکھے ہیں ہمیں صرف جاننے کی ضرورت ہے۔ہمیں اﷲ تعالیٰ کا ہر حال میں شکر ادا کرنا چائیے۔اس امید کے ساتھ اجازت چاہوں گا کہ آج کا آرٹیکل نھی آپ کو پسند آیا ہو گا،اپنے تاثرات ضرور دیا کریں۔شکریہ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1836588 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More

Haldi ke Fawaid - Find Haldi ke Fawaid & other health information on symptoms, diagnosis, treatments, research of a general users. Get the latest health tips and advice from users of Hamariweb Articles including family health, diet and fitness.