جدید اور قدیم عمارات کا حسین امتزاج

عام طور پر نئی اور خوبصورت عمارات کی تعمیر نئے یا پھر شہر کے ایسے مرکزی علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں پہلے سے ہی کچھ جدید عمارات موجود ہوں- لیکن دنیا میں چند مقامات ایسے بھی ہیں جہاں قدیم عمارات کے ساتھ ہی نئی عمارات بھی تعمیر کی گئی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ قدیم اور جدید عمارات کے اس حسین امتزاج نے اس مقام کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے- آج کے آرٹیکل میں آپ کے سامنے اس حسین امتزاج کی چند مثالیں پیش کی جائیں گی-
 

image
Woolworth نامی یہ قدیم عمارت نیویارک میں واقع ہے لیکن اس کے ساتھ ہی تعمیر کی جانے والی ایک نئی اور خوبصورت عمارت نے قدیم عمارت کی خوبصورتی کو ماند نہیں پڑنے دیا بلکہ اس مقام کی خوبصورتی میں مزیدہ اضافہ کیا ہے-
 
image
یہ چرچ میوزیم کی قدیم اور یادگار عمارت جو کینیڈا کے شہر مونٹریال میں واقع ہے- چرچ میوزیم کی قدیم عمارت کے ساتھ ہی ایک ںئی اور پرکشش عمارت بھی تعمیر کی گئی اور دیکھنے میں یہ دونوں عمارات ایک دوسرے کا حصہ ہی معلوم ہوتی ہیں-
 
image
یہ دونوں نئے اور پرانے پُل کیلیفورنیا میں سان فرانسسکو کے سمندر پر بنے ہوئے ہیں- پرانا پُل فن تعمیر کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے جبکہ نئے پُل کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے-
 
image
Swansea کیسل نامی یہ قدیم عمارت ویلز میں واقع ہے اور ٹھیک اسی مقام پر ایک نئی اور جدید کثیرالمنزلہ عمارت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
ٹوکیو جاپان کا دارالحکومت ہے اور اس تصویر میں ٹوکیو شہر کی عمارات کا ایک منظر بھی دیکھا جاسکتا ہے- جہاں ایک جانب ایک قدیم عمارت موجود ہے تو دوسری طرف نئی اور جدید عمارات بھی تعمیر کی جاچکی ہیں-
 
image
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں واقع اس قدیم دور کی عمارت کو Eschenheimer Turm کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ اس کے عقب میں The Nextower نامی ایک خوبصورت عمارت بھی تعمیر کی گئی ہے-
 
image
یہ خوبصورت منظر چین کے شہر شنگھائی کا ہے- اس شہر میں بھی قدیم عمارات کے ساتھ ہی نئی بلند و بالا عمارات کی تعمیر بھی کی گئی ہے جس نے اس شہر کے حسن میں مزید اضافہ ہی کیا ہے-
 
image
یہ ہانگ کانگ میں واقع Wong Tai Sin نامی مندر کی قدیم عمارت ہے اور مندر کے پیچھے روشنیوں سے سجی بلند و بالات عمارات کو دیکھا جاسکتا ہے جو کہ اس مقام کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہیں-
 
image
ویتنام کے شہر Ho Chi Minh واقع یہ چرچ دیکھنے سے ہی اپنے طرزِ تعمیر کی وجہ سے انتہائی قدیم معلوم ہوتا ہے لیکن اس کے اردگر بھی رنگا رنگ روشنیوں سے سجی بلند و بالا عمارات کو دیکھا جاسکتا ہے-
 

image

یہ اٹلی کا مشہور شہر میلان ہے اور یہاں بھی جہاں ایک جانب قدیم عمارات موجود ہیں تو وہی دوسری طرف جدید دور کی عمارات بھی دیکھی جاسکتی ہیں-
 

VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

As a culture, we tend to only focus on moving towards the future. While this is certainly not a bad thing, we often barrel over the past in our urgency to get there. Unfortunately, this can mean tearing down important pieces of history to make room for something new. These impressive examples of blending new and old architecture create incredible sights. You will want to take notice if you're ever near any of these buildings.