کیلا کھانا کیوں مفید ہے؟

قارئین آپ کی دلچسپی کے لئے ایک اور مفید مضمون لے کر آیا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کو پسند آئے گا۔آج میں نے کیلے کو چنا ہے آئیئے اب آغاز کرتے ہیں۔کیلا اندرون سندھ میں بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے۔کیلے میں ٹھوس غذا زیادہ اور پانی کم ہوتا ہے ۔کیلا اپنی لذت اور بہتر ذائقے کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔کیلا سستا پھل ہونے کے ساتھ مارکیٹ میں بھی بآسانی دستیاب ہو تا ہے۔پاکستان میں کیلا گن کر جبکہ کینڈا میں تول کر فروخت کیا جاتا ہے۔کیلا ایک ایسا پھل ہے جس کو ہر عمر کے لوگ بڑے شوق سے کھتے ہیں اور یہ پھل دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔کیلا سب ہی کھاتے ہیں لیکن کیلے کی افادیت سے کم ہی لوگ واقف ہیں۔کیلے میں تمام غذائی اجزا ء موجود ہوتے ہیں۔یوں تو سیب بھی افادیت کے لحاظ سے کسی سے کم نہیں لیکن آپ جانتے ہیں کہ سیب کی نسبت کیلے میں وٹامن ڈی پانچ گنا زیادہ ہوتی ہے،اس کے علاوہ پروٹین چار گنا،فاسفورس تین گنا اور کاربوہائیڈریٹس دو گنا زیادہ پائے جاتے ہیں۔اسکے علاوہ دوسرے وٹامنز بھی دگنا پائے جاتے ہیں۔کیلے میں پانی 3/4حصہ،شکر1/5حصہ باقی دوسرے نشاستہ،معدینیات،حیاتین ہوتے ہیں۔کیلے میں کیلشیم،میگنیشیم،فاسفورس،گندھک،فولاد اور تانبا پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے،بی اور سی پائے جاتے ہیں۔

کیلے کا استعمال کسٹرڈ پر بھی کیا جاتا جس سے کسٹرڈ خوش ذائقہ ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ بچوں میں کیلے کی آئس کریم اور ملک شیک بڑے شوق سے پسند کئے جاتے ہیں۔ایک بات یاد رکھنے کی ہے کہ آدھا کچا اور آدھا پکا ہوا کیلا کھانے سے گریز کریں۔جب کیلا مکمل پکا ہوا ہو تب اس کو کھائیں۔اب اس کے طبعی فوائد دیکھتے ہیں۔

٭ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نوے منٹ کی مشقت کے بعد اگر دو کیلے کھا لئے جائیں تو کھوئی ہوئی توانائی بحال ہو جاتی ہے۔
٭علاوہ اس کے کیلا ہمیں بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ایسے مریض جو ڈپریشن کا شکار ہوں ان کے لئے کیلا کھانا مفید رہتا ہے۔
٭ایسے خواتین و حضرات جن کو بے خوابی کی شکائت ہو وہ کیلے کا استعمال کریں یقیناً نیند کی گولیوں سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔
٭اس کے علاوہ انیمیا یعنی خون کی کمی کے لئے کیلے کا استعمال کرنی خون کو بڑھاتا ہے کیونکہ کیلے میں آئرن یعنی فولاد بھر پور ہوتا ہے۔
٭اس کے علاوہ قارئین کیلا بلڈپریشر کے مریضوں کے لئے کھانا فائدہ مند ہے کیونکہ یہ بلند فشار خون کو معتدل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
٭کیلا زود ہضم ہے اگر کیلے کا استعمال روزانہ کیا جائے تو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
٭ایسی خواتین جن میں آئرن کی کمی ہو اور وہ گھر بھر کے کام کر کے جلد تھک جائیں ان کے لئے کیلا کھانا تھکن کو رفع کرتا ہے۔
٭ایسی کواتین کے لئے بھی کیلا فائدہ مند ہے جو ماں بننے والی ہوں۔
٭کیلے میں موجود پوٹاشیم دل کے لئے مفید ہے لندن کی ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ کیلے کھانے سے دل کے دورے میں 40%خطرہ کم ہو جاتاہے۔دل کی جلن میں بھی کیلا مفید ہوتا ہے۔
٭کیلا کھانے سے معدے کے السر سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
٭اگر آپ کو اپنی صحت سے پیار ہے اور آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو دو کیلے روزانہ کھائیں۔
٭امریکہ کی ایک تحقیق کے مطابق کیلا کھنے سے سر درد اور مائگرین سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔کیونکہ اس میں موجود کابوہائیڈیٹس خون میں شکر کی مقدار کو صحیح سطح پر رکھتے ہیں جس سے دماغ میں دوران خون بہتر رہتا ہے۔
٭میرے ایسے دوست جو دبلے پتلے ہوں وہ روزانہ کیلے کا ملک شیک استعمال کریں اگر دودھ پسند نہ ہو تو صرف کیلے ہی کھا لیا کریں۔
٭مسوڑوں کی مظبوطی کے لئے کیلا مفید ہے۔
٭ایک تحقیق کے مطابق کیلا ایسے لوگوں کے لئے بھی مفید ہوتا ہے جو اپنا وزن کم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ایسے لوگوں کو چائیے کہ ایک کیلا نہار منہ کھا لیں ایک کیلا دوپہر کے کھانے سے پہلے اور دو کیلے رات کے کھانے سے پہلے لیں۔اور اپنی غذا متوازن رکھیں۔کیونکہ کیلا چربی گھلانے میں مدد گار ہے۔
٭کیلا کھانے سے نہ صرف بند آواز کھل جاتی ہے بلکہ یہ بلغم خارج کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
٭اگر کسی کو پیچس ہوں تو کیلے کا استعمال کرنا مفید رہتا ہے۔
٭کیلا ہڈیوں کو مظبوط بناتا ہے-

قارئین امید کرتا ہوں آج کا موضوع بھی آپ کو پسند آئے گا ۔لائیک کرنا نہ بھولئے گا۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1837599 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More