ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

17 سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی وہ دوسری پاکستانی ہیں، جنہوں نے نوبل انعام حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر عبدالسلام کو نوبل انعام ملا تھا۔ ڈاکٹر عبدالسلام نے سن 1979ء میں فزکس میں نوبل انعام حاصل کیا تھا۔
 

image


ملالہ یوسفزئی کو یہ انعام لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے پر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام ملنے پر انہیں مبارک باد دی ہے ۔

سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی کو تحریکِ طالبان پاکستان نے ایک حملے میں زخمی کردیا تھا- ان پر یہ حملہ لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششوں کی وجہ سے کیا گیا تھا۔
 

image

سوات میں تحریکِ طالبان سوات نے لڑکیوں کے اسکول جانے اور تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

17-year-old Malala Yousafzay have won this year's Nobel Peace Prize "for their struggle against the suppression of children and young people and for the right of all children to education."