ڈڈنگ ڈامل

گلگت بلتستان کا مشہور اور ہر دلعزیز موسیقی کو ڈڈنگ ڈامل کہا جاتا ہے۔۔ آپ اسکو اردو میں دیسی بینڈ کا نام دے سکتے ہیں ۔ یہ ڈڈنگ ڈامل پہلے وقتوں میں جتنا مشہور تھا اب بھی اس کی پسنددگی میں کوئی فرق نہیں ایا البتہ اس کے استعمال میں تھوڑی سی کمی دیکھنے کو ضرور ملتی ہے ۔۔۔ ان میں ڈھول یعنی ڈڈنگ دو چھوٹے طبلے یعنی ڈامل اور ایک سرنئی اور مخصوص سیٹکس شامل ہیں۔۔۔ پہلے وقتوں میں شادی بیاہ سے لیکر کسی وی آئی پی کو خوش آمدید اور استقبال تک اسی ڈڈنگ ڈامل کا استعال عام تھا ۔۔۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔۔۔جدید اور ہندی موسیقی کے دلدادہ نوجوان اس میں کم ہی دلچسپی رکھتے ہیں اب یہ ڈڈنگ ڈامل صرف پولو کے کھیل کے لئے مخصوص ہو کر رہ گیا ہے ۔۔۔ ڈڈنگ ڈامل اور پولو کا چولی دامن کا ساتھ ہے ڈڈنگ ڈامل کچھ اس طرح سے لازم و ملزوم ہوگئے ہیں کہ ان دونوں کا ایک دوسرے کے بغیر پنپنا بہت مشکل اور ناممکن ہے ان دونوں کا ساتھ دیکھکر ہر کوئی آسانی سے اندازہ کر سکتا ہے کہ جب تک پولو کا کھیل جاری ہے اس وقت تک ڈڈنگ ڈامل بھی ہمیں نظر آئیگا نہیں تو شاید اس کا بھی وہی حشر ہو سکتا ہے جس طرح دوسرے روایتی آلہ جات کے ساتھ ہوا ہے اس ڈڈنگ ڈامل کی روایت برقرار رکھنے کے لئے گکگت آرٹس کونسل بھی اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے کہ اس کو برقرار رکھا جائے لیکن ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے ایک وقت تھا کہ ہر علاقے میں اس کے سازندے ہوا کرتا تھے لیکن اب اس پیشے سے تعلق رکھنے والے اس میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتے انہوں نے اپنے لئے دوسرے ذارائعے ڈھونڈے ہیں اس کی وجہ یہی ہو سکتی ہے کہ یہاں اس پیشے سے تعلق رکھنے والوں کو نیچ اور کمتر سجھا جاتا ہے کچھ نوجوانوں نے اپنے طور پر اس ہنر کو سکیھا ہوا ہے اور وہ وقتا فوقتا تقریبات کا اہتما م کرتے رہتے ہیں ۔۔۔ جیسا بھی ہو اس ڈڈنگ ڈامل میں اب بھی لوگوں کی دلچسپی موجود ہے اور گلگت بلتستان کے ہر ضلع کے لوگ اسے ڈڈنگ ڈامل کے نام سے ہی جانتے ہیں گلگت بلتستان میں یہی ایک چیز ہے جس کا ایک ہی مشترکہ نام ہے ورنہ دوسرے اشیا کے بارے یہ دعوی کرنا محال ہے ۔۔۔۔ شائد اسی لئے یہاں کے کچھ مقامی حضرات ڈڈنگ ڈامل ہی کو علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لئے استعمال میں لانا چاہتے ہیں لیکن اس میں ان کو ابھی تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے شائد اس میں مذہبی عنصر کا عمل دخل زیادہ ہو

ہدایت اللہ آختر - ایڈمنسٹریٹر نارتھ لینڈ پبلک سکولز گلگت )
 
Hidayatullah Akhtar
About the Author: Hidayatullah Akhtar Read More Articles by Hidayatullah Akhtar: 46 Articles with 50858 views
Introduction:
Hidayatullah Akhtar (Urduہدایت اللہ آختر‎) is a columnist, writer, poet, social worker and Ex Govt servant from Gilgit Pakistan. He
.. View More