اخروٹ کے فوائد

ناظرین سردیاں آنے والی ہیں اور یقیناً آپ میں سے بہت سے لوگ جو سردیوں کو پسند کرتے ہیں وہ انتظار کر رہے ہوں گے۔کیونکہ آپ اپنے من پسند ڈرائی فروٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ڈرائی فروٹ ہر ایک کی پسند ہیں چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا۔آپ ڈرائی فروٹ کھاتے تو ہیں لیکن اس کے فوائد کے بارے میں بہت کم جانتے ہوں گے۔اس لئے میں سوچا کہ آپ کو آج اخروٹ کے فوائد بتائے جائیں اس سے پہلے آپ نے بادام کے فوائد اور انجیر کے فوائد کو بہت پسند کیا میں آپ کا شکر گزار ہوں امید کرتا ہوں کہ آج کا موضوع بھی آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

چلیں اپنے اصل موضوع کی طرف آتے ہیں کہا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں اخروٹ کی پچاس سے زائد اقسام موجود ہیں۔اخروٹ ہمارے دماغ سے ملتا جلتا خشک میوہ ہے 2010کے ایک سروے کے مطابق چین دنیا میں سب سے زیادہ اخروٹ پیدا کرنے والا ملک ہے اس وقت پوری دنیا میں 2.55ملین میٹرک ٹن اخروٹ کی پیداوار ہو رہیء ہے جس میں سے چائنہ 1.6ملین میٹرک ٹن اخروٹ پیدا کر رہا ہے۔اس کے علاوہ جو دوسرے ممالک اخروٹ کی پیداوار کر رہے ہیں ان میں بھارت، ترکی، ایران، رومانیہ، امریکہ، فرانس، یوکرائن، میکسیکو،اور چلی شامل ہیں۔ایک اونس اخروٹ میں فولاد0.82mg،کیلشیم 28mg,پوٹاشیم 125mg پایا جاتا ہے اس کے علاوہ پروٹین ،زنک،سوڈیم، سلینیم،فائبر،میگنیشیم،کوپر،بھی پائے جاتے ہیں۔اس کے عالوہ اخروت میں وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں۔وٹامنC 0.4mg،وٹامن B1 0.097mg,B2 0.043mg,B6 0.152mg,موجود ہیں .اس چھوٹے سے میوے میں اﷲ تعالیٰ نے کیتنے وٹامنز،پروٹین اور معدینیا ت رکھی ہیں ۔

اب ذرا طبعی لحاظ سے اس کی کارکردگی دیکھتے ہیں کہ یہ کس بیماری میں ہمارے لئے مفید ہویتا ہے۔
٭ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ۴ یا ۵ اخروٹ کھانے والے شوگر کی ٹائپ ۲ کے خطرات سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ٓپ جانتے ہیں کہ اس کی شکل انسانی دماغ سے بھی ملتی ہے اور یہ دماغ کے لئے بھی مفید ہوتا ہے۔
٭دوران حمل اس کا استعمال ماں کے بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر رکھتا ہے اور اس کے علاوہ پیدا ہونے والے بچے کی انکھوں اور دماغ کے لئے مفید ہے۔کیونکہ اس میں موجود وٹامنز اور میگا3فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں۔
٭مغز اخروٹ دمہ،کھانسی اور گلے کی خراش میں بہت مفید ہوتا ہے۔
٭سردیوں میں کیونکہ جوڑوں کے دردوں میں اکثر تکلیف ہو جاتی ہے ۔دردوں کے لئے اس کے تیل کی مالش کریں درد رفع ہو جائیں گے۔
٭جن خواتین یا بچوں کو سر میں جوئیں پڑنے کی شکائت ہو وہ اس کو سر میں لگائیں جووؤں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
٭اس کے علاوہ فالج،داد،اور تشنج میں اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔
٭اگر چھوٹے بچوں کو چمونوں کی شکائت ہو تو شام کے وقت ایک سے دو اخروٹ کھلا دیں تکلیف دور ہو جائے گی۔
٭ایگزیما کی صورت میں اس کا بیرونی استعمال کریں۔
٭داغ دھبوں کی صورت میں اخروٹ کو پیس کر پانی میں ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس کا لیپ داغ پر کریں اس طرح کرنے سے داغ مدہم ہو جاتے ہیں۔
٭اخروٹ دل اور دورون خون کے نظام میں بھی فائدہ مند ہے۔
٭اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول نارمل رہتا ہے جن کا کولیسٹرول ٹھیک نہ رہتا ہو ہو وہ ضرور اخروت کا استعمال کریں۔
٭اخروٹ پیٹ کی چربی کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
٭بالوں کے لئے بھی اخروٹ کا استعمال مفید رہتا ہے اگر آپ کے بالوں میں خشکی اور ڈینڈرف ہو تو اخروٹ کے تیل کا روزانہ استعمال کریں۔اس میں موجود پروٹین آپ کے بالوں کے لئے مفید ہے۔
٭اس کے علاوہ اخروٹ کینسر کے ممکنہ حملے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔جس میں بڑی آنت کا کینسر،چھاتی کا کینسر اورپروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

امید کرتا ہوں دوسرے آرٹیکل کی طرح میرا یہ آرٹیکل بھی آپ کو پسند آئے گا۔اپنے ریمارکس ضرور دیا کریں۔شکریہ۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1824863 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More