آپ کا دل اور چند اہم حقائق

دل کی دھڑکن انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہوتی ہے ورنہ دوسری صورت میں انسان خاک میں جا لیٹتا ہے۔ انسانی جسم میں دل سب سے اہم عضو ہے اور اسے صحت مند رکھنا ضروری ہے- دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماریاں ہوتی ہیں- سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ان بیماریوں کی علامات کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے اور جتنی جلدی ممکن ہو ڈاکٹر سے مکمل چیک اپ کے ساتھ ساتھ ان بیماریوں کا مناسب علاج کروایا جائے- چند ایسے حقائق کا ذکر ہم یہاں کر رہے ہیں جن کو جان کر آپ اپنے دل کی صحت کے بارے میں بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں اور اسے بہتر بھی بناسکتے ہیں-
 

نیند اور دل کی حفاظت
ایسے افراد جو 6 گھنٹے سے بھی کم سے سوتے ہیں ان میں دل کی بیماریاں پیدا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں- ماہرین کے مطابق کم سے کم 7 سے 8 گھنٹے کی نیند ضروری پوری کرنی چاہیے- نیند کی کمی سے انسان ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا شکار ہوسکتا ہے- تھکن ایک اور علامت ہے دل کی بیماری کی لیکن بدقسمتی سے اس علامت کو اکثر خواتین نظر انداز کردیتی ہیں- اگر آپ مسلسل تھکن محسوس کر رہے ہیں باوجود اس کے کہ آپ نیند بھی پوری کرتے ہیں تو آپ کو ضرور اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے-

image


وزن کم کریں
یقیناً دل کی بیماریوں سے وزن کا گہرا تعلق ہوتا ہے لیکن آپ کی کمر آپ کے دل کی صحت کے بارے میں بہتر نشاندہی کرسکتی ہے- ایسی خواتین جن کی کمر 40 انچ سے بڑھ جائے اور ایسے مرد حضرات جن کی کمر 45 انچ سے بڑھ جائے ان میں دل کی بیماریاں پیدا ہونے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے- تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ وزن میں صرف 10 سے 15 فیصد کی کمی دل کو صحت مند بنا سکتی ہے- ایک ہفتے میں چار مرتبہ صرف 25 سے 55 تک ایروبک ورزش کرنا دل کو طاقت بخشتا ہے- اس کے علاوہ ایروبک ورزش سے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں میں کمی واقع ہوتی ہے- اگر اس کے ساتھ آپ صحت بخش غذائیں بھی کھاتے ہیں تو یہ آپ کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا-

image


ہنسنا شریانوں کے لیے فائدہ مند
ماہرین ہنسی کو سب سے بہترین دوا قرار دیتے ہیں- ہنسنے سے دباؤ میں کمی واقع ہوتی ہے جس کی وجہ انسانی جسم سکون محسوس کرتا ہے- اس کے علاوہ ہنسنے سے بلڈ پریشر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ موڈ میں بھی بہتری آتی ہے- جو انسان ڈپریشن کا شکار ہوتا ہے اس میں عام فرد کی نسبت ہارٹ اٹیک کا خطرہ دو گنا ہوجاتا ہے- اس لیے ہنسی کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ ضرور بنائیں-

image


خاندان کے بارے میں ضرور جانیں
آپ کا اپنے خاندان میں پائی جانے والی بیماریوں کے بارے میں جاننا آپ کے دل کو صحت مند رکھنے کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے- اگر آپ کے خاندان کا کوئی بھی فرد دل کی بیماریوں کے تجربات سے گزر چکا ہے تو پھر آپ میں بھی یہ خطرہ موجود ہوسکتا ہے- اپنے ڈاکٹر کو اپنے خاندان کی تاریخ اور بیماریوں کے بارے میں بتا کر اس خطرے ضرور آگاہ کیجیے تاکہ وہ آپ کا بہتر علاج کرسکے-

image


خراٹے لینا دل کی بیماری کی نشانی
خراٹوں کو نظر انداز مت کیجیے کیونکہ یہ ایک عام طبی حالت ہے جو دل کے مسائل کے خطرات کی نشاندہی کرتی ہے- Sleep apnea ایک دائمی مرض ہے جس میں مبتلا انسان کو سونے کے دوران سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے اور اس کے نتیجے میں خراٹے پیدا ہوتے ہیں- زیادہ تر موٹاپے کے شکار افراد اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں- اس بیماری کا علاج نہ کروانے کی صورت میں انسان ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا شکار بن سکتا ہے-

image


نمک کا استعمال کم کریں
نمک ان اجزاﺀ میں سے ایک ہے جن کے غذائی حقائق کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے-سوڈیم کا زیادہ استعمال ہائی بلڈپریشر میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور ساتھ ہی اس دل کی بیماریاں پیدا ہونے کے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے- ضرورت اس بات کی ہے خود کو جانچیے کہ آپ روزانہ کتنا نمک استعمال کرتے ہیں خصوصاً اگر آپ کی عمر 55 سال سے زائد ہے- اگر آپ بلڈپریشر کے مریض ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ پورے دن کے کھانے میں ایک چمچ نمک کا استعمال کم کریں٬ اس طرح آپ ایک صحت مند دل کے مالک بن سکتے ہیں-

image


صرف سینے کا درد ہی ہارٹ اٹیک نشانی نہیں
اگرچہ سینے میں درد کا ہونا ہارٹ اٹیک کی ایک بہت زیادہ عام علامت ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے- اس کے علاوہ سانس میں کمی٬ ہلکا سر درد٬ کمر درد٬ بازوؤں اور گردن میں درد بھی ہارٹ اٹیک کی نشاندہی کرسکتے ہیں- اور عموماً ان تکالیف کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے اور ان کا مناسب علاج نہیں کروایا جاتا-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Heart disease is the leading cause of death in most countries. It is quite important to reveal warning signs as soon as possible in order to prevent further problems. Read up on these some key facts and learn how to manage and improve your heart health.