عید الاضحیٰ٬ اسٹرائیڈز سے فربہ کیے گئے جانور

بنگلہ دیش نے منگل کو قربانی کی لاکھوں گایوں کے معائنے کے لیے میڈیکل ٹیمیں بھیجی ہیں، جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ انہیں فربہ کرنے کے لیے ممنوعہ اسٹرائیڈز دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سال عید الاضحیٰ کے تہوار کے موقع پر توقع ہے کہ ایک کروڑ گائیں اور بکرے قربان کیے جائیں گے۔ عیدِ قرباں بنگلہ دیش میں چھ اکتوبر کو منائی جائے گی۔
 

image


عیدِ قرباں پر زیادہ وزن کے اور موٹے تازے مویشی مہنگے داموں فروخت ہوجاتے ہیں، ماہرین کو خطرہ ہے کہ مصنوعی طور پر فربہ کرنے کے لیے اسٹرائیڈ کا استعمال کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

بنگلہ دیش کی ایگریکلچر یونیورسٹی کے اینیمل سائنس کے ایک پروفیسر مظفر حسین کہتے ہیں ’’ہمارے اندازے کے مطابق عید پر فروخت کی جانے والے بیس فیصد مویشیوں کا وزن بڑھانے کے لیے ڈیکسا میتھوزون جیسی ممنوعہ اسٹرائیڈ کا استعمال کیا گیا ہے۔ ‘‘

واضح رہے کہ ڈیکسا میتھوزون سوزش دور کرنے والی کارٹیسون سے تین گنا زیادہ طاقتور دوا ہے۔

اس طرح کے اسٹرائیڈز کے استعمال سے گایوں کا وزن بڑھانے میں مدد ملتی ہے، اور اس طرح پچاس ہزار سے سوا لاکھ روپے تک کی اضافی آمدنی ہوتی ہے، لیکن یہ طریقہ ایسی گایوں کا گوشت استعمال کرنے والے لوگوں کی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کرسکتا ہے۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا ’’نتیجے میں اسٹرائیڈز اور دیگر خطرناک دواؤں کا استعمال ملک بھر میں قابو سے باہر ہوگیا ہے۔‘‘

لائیو اسٹاک کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری علی نور کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کی صرف مختصر تعداد اسٹرائیڈز کا استعمال کررہی ہے، جبکہ زیادہ تر حکومت کا تجویز کردہ گایوں کو فربہ کرنے کا فارمولہ استعمال کیا جارہا ہے۔

لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ حکام نے ڈھاکہ کی مویشی مارکیٹ میں بیمار جانوروں کا پتہ لگانے کے لیے بیس میڈیکل ٹیمیں تعینات کی ہیں،اور مزید ٹیمیں ملک بھر کی بڑی مارکیٹوں میں بھیجی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا ’’ہم نے حکام سے مجسٹریٹس کی تعیناتی کے لیے بھی کہا ہے، جو گایوں کو فربہ کرنے کے لیے اسٹرائیڈز کے استعمال کے خلاف کارروائی کریں گے۔ یہ مجسٹریٹس موبائل عدالتیں قائم کریں گے، اور وہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف موقع پر ہی سزا سنائیں گے۔‘‘

اس حوالے سے پیر کے روز بڑے پیمانے پر شایع ہونے والے روزنامہ اسٹار نے ایک تفتیشی رپورٹ میں بتایا تھا کہ تقریباً ملک کے شمال مغربی علاقے کے ہر ایک فارم میں ممنوعہ اسٹرائیڈز کا استعمال کیا جارہا ہے۔
 

image

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کا شمال مغربی حصہ مویشی بانی کے حوالے سے مرکزی خطہ سمجھا جاتا ہے۔

بنگلہ دیش ایگریکلچر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر عبدالصمد نے اس اخبار کو بتایا کہ ’’اگر کوئی شخص ایسے مویشی کا گوشت استعمال کرے گا، جسے اس طرح کے اسٹرائیڈز سے فربہ کیا گیا ہو تو اس کو کینسر ہوسکتا ہے اور اس کے گردے فیل ہوسکتے ہیں۔‘‘

ہائی کورٹ میں اس سلسلے میں ایک پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے، جس پر عدالت نے حکومت سے کہا کہ وہ اس ریکٹ کی تفتیش کرے اور اس پر قابو پانے کے لیے ہدایات تیار کرے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A few days before `Eid Al-Adha, millions of cows and goats in Bangladesh will be checked by medical teams amid fears of using steroids to fatten livestock in the southeast Asian country. "If someone consumes the meat of the cattle fattened with such steroids, it may cause cancer and kidney failure," Abdus Samad, a professor of Bangladesh Agriculture University, was quoted by Agence France Presse (AFP) on Tuesday, September 30.