سجدہ کرنے پر مسلمان امریکی کھلاڑی کو جرمانہ

پیر کے روز امریکی فٹبال نیشنل فٹبال لیگ(این ایف ایل) میں کینس چیف سٹی کے کھلاڑی حسین عبداللہ پر سجدہ کر کے خوشی منانے پر 15 یارڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

29 سالہ کھلاڑی حسین عبداللہ نیو انگلینڈ پیٹریاٹس کے خلاف گول اسکور کرنے کے بعد خوشی سے سجدہ ریز ہو گئے تھے لیکن ریفری نے حسین عبداﷲ کے اس عمل کو قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور انہیں 15 یارڈ کا جرمانہ عائد کردیا-
 

image


تاہم نیشنل فٹ بال لیگ کے سابق ریفری مائیک پریرا کے مطابق گھٹنوں پر بیٹھ کر دعا کرنے کو کسی طور پر بھی قوانین کی خلاف ورزی نہیں قرار دیا جاسکتا۔

اس میچ میں سٹی کی ٹیم کی جانب سے پیٹریاٹس کو 14 کے مقابلے میں 41 گول کے واضح مارجن سے شکست دی گئی۔

مسلمان کھلاڑی عبداﷲ نے سنہ 2012 کا سیزن اس لیے نہیں کھیل سکے تھے کہ وہ اس وقت اپنے بھائی حمزہ کے ہمراہ حج پر چلے گئے تھے۔
 

image

سوشل میڈیا پر اس سزا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے متعصبانہ رویہ قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ریفری کے اس فیصلے پر این ایف ایل نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبداللہ کو اس عمل پر سزا نہیں ملنی چاہیے تھی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

An American Muslim NFL player has been penalised after celebrating a touchdown by dropping to his knees in prayer. Husain Abdullah scored for the Kansas City Chiefs as they defeated the New England Patriots 41-14.