زندگی کو تبدیل کرنے والے چند اقدامات: قدم بہ قدم رہنمائی

ہماری روزمرہ کی زندگی میں ان گنت ایسے کام ہوتے ہیں جن کا مقصد واضح نہیں ہوتا٬ گھنٹوں پر محیط بے مقصد میٹنگ اور غیر متوقع مداخلت ہمارے مسائل میں اضافہ کرتی ہیں- حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام عوامل ہماری کارکردگی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں- اس مسئلے کا آخر حل کیا ہے؟ اگر ہم پرسکون ہوکر سوچیں تو اس زندگی کا تصور کرسکتے ہیں جو ہم گزارنا چاہتے ہیں اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے جو ضروری اقدامات ہیں وہ سامنے لا سکتے ہیں- مندرجہ ذیل مشوروں کو اپنا کر ہم اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں-
 

کامیابی کی وضاحت
یہ آپ صرف جانتے ہیں کہ کون سا کام کرنے میں آپ کو خوشی محسوس ہوتی ہے اور آپ کس کام میں آپ سکون محسوس کرتے ہیں؟ جب آپ کوئی مقصد حاصل کرنا چاہیں چاہے وہ کسی نئے کاروبار کا آغاز ہو٬ کوئی کتاب لکھنا ہو یا پھر کسی ریس میں جیتنا ہو تو سب سے پہلے اسے اپنے دماغ میں آغاز سے لے کر اختتام تک سوچیں- اس سے آپ کے دماغ میں اپنے مقصد میں کامیابی کی واضح تصویر سامنے آجائے گی- اس کے بعد اپنے سوچے ہوئے تمام منصوبے کو تحریر کی صورت میں محفوظ کرلیں اور روزانہ اس کا مطالعہ کرتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جائیں-

image


کامیابی کا تجزیہ
ماضی میں حاصل ہونے والی کسی ایسی کامیابی کے بارے میں سوچیں جس پر آپ نے بہت فخر محسوس کیا ہو- اسی طرح اپنے کسی نئے پروجیکٹ کی ممکنہ کامیابی کا بھی تصور کیجیے اور اپنے انہی احساسات کے ساتھ ہی اپنے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں- یوں آپ مایوسی کی دلدل سے نکل سکیں گے-

image


امیدیں نا باندھیں
کامیابی اس بات کی محتاج نہیں کہ آپ نے کس تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کی اور آپ کا تعلق کس خاندان سے ہے- اس بات کی امید ہرگز نہ رکھیں کہ جس چیز کو آپ حاصل کرنے کی خواہش کریں گے وہ آرام سے آپ کو حاصل ہوجائے گی اور نہ ہی آپ خود کو دوسروں سے زیادہ اس چیز کا حق دار تصور کریں- مناسب یہ ہے کہ آپ اپنے کام پر دھیان دیں ورنہ کچھ کھو دینے کا خوف ہمیشہ قائم رہے گا-

image


چھوٹی سے بڑی سوچ
کوئی انسان اپنے آپ کو راتوں رات تبدیل نہیں کرسکتا- لہٰذا مناسب یہ ہے کہ آپ اپنے مقاصد کو چھوٹے چھوٹے مراحل میں ترتیب دیں اور سوچ سمجھ کر ہر قدم اٹھائیں اور آہستہ آہستہ اپنے مقصد کی جانب بڑھیں -زیادہ تیزی کی صورت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-

image


ثابت قدمی کامیابی کی کنجی ہے
ہر کام میں مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے کام لیجیے اور اپنے مقاصد کو اتنا وقت ضرور دیجیے جتنی اس کی ضرورت ہے- فوراً نتائج کی امید باندھنے اور نتیجہ حاصل کیے بغیر جلدی پلٹنے کی صورت میں آپ افراتفری کا شکار ہوسکتے ہیں اور آپ کی تخلیقی اور مثبت سوچ بھی تباہی کا شکار ہوسکتی ہے- اور یہ عمل نہ صرف آپ کی دماغی صحت پر بلکہ جسمانی صحت پر بھی بری طرح اثر انداز ہوگا-

image


ترجیحات
اپنے سب سے زیادہ ضروری کام سب سے پہلے نمٹائیں- اگر بڑے کاموں کو پورا کرنے کے لیے چھوٹے اور کم ضروری کاموں کی قربانی دینی پڑے تو یہ جائز ہے اور اس میں کوئی مضحکہ نہیں- عموماً صبح کے اوقات میں انسان کے کام کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے- سب سے بہتر عمل یہ ہے کہ آپ اس بات کا تعین کریں کہ کس وقت آپ کے کام کرنے کی صلاحیت قدرے بہتر ہے- اس حساب سے اپنے کاموں کو ترتیب دیں-

image


نمائندگی
آپ ہر کام اکیلے سرانجام نہیں دے سکتے لہٰذا اس بات کا تعین کریں کہ کون اس کام کو بہتر انداز میں انجام دے سکتا ہے- اس طرح آپ اپنا وقت کسی دوسرے ضروری کام کو دے سکتے ہیں- اس بات کو نظر میں رکھیں کہ آپ کا وقت قیمتی ہے اور وہ کام جن کی زیادہ ضرورت نہیں انہیں مؤخر کردینا بہتر ہوتا ہے-

image


بہترین معاون کو تلاش کریں
اس بات کو نظر میں رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ ان تمام نکات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان لوگوں کو اپنے کام میں شامل کریں جن کی سوچ آپ سے ملتی ہو- ایسے دوست٬ احباب کی خدمات حاصل کریں جو سب سے مناسب ہوں٬ آپ کی کامیابی کو تسلیم کر سکیں اور اپنے قیمتی مشوروں سے آپ کو آگاہ کرسکیں- مدد کہیں سے بھی آسکتی ہے اس لیے ہر طرف رکھیں-

image

ہمت قائم رکھیں
اپنے آپ کو مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رکھیں- اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ اپنے ہمت اور ثابت قدمی کو اپنائیں- ان لوگوں کے طرزِ زندگی کو سامنے رکھیں جنہوں نے “ ہمت کی داستانیں “ رقم کی ہیں- اور ایسے ماحول کو تلاش کریں جس میں آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہوں-

image

کام کو ترتیب دیں
ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ (پراجیکٹ) میں ہاتھ ڈالنا بہتر نہیں- آپ کو چاہیے کہ ایک وقت میں ایک ہی کام پر توجہ دیں اور اس کو کامیابی سے ہمکنار کریں- ہر کام پر الگ وقت اور محنت صرف کریں اور ساتھ ہی اس بات کا اندازہ بھی لگائیں ایک وقت میں آپ کیا حاصل کر سکتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The average employee spends 13 hours each week on email. That, plus endless lists of to-do items, hours of seemingly pointless meetings and unexpected interruptions creates noise that prevents productivity, inhibits creativity and gets between you and the day you hoped you’d have.